Daily Roshni News

پی آئی اے کا پاکستانی طالبعلموں کی بشکیک سے واپسی کیلئے 2 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

قومی ائیرلائن پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے پاکستانی طالبعلموں کو بشکیک سے وطن واپس لانے کیلئے 2 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن نے پاکستانی طالبعلموں کو بشکیک سے وطن واپس لانے کیلئے 2 خصوصی پروازیں شیڈول کردیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق پہلی خصوصی پرواز آج صبح 6 بجے اسلام آباد پہنچے گی جبکہ دوسری پرواز 21 مئی کو بشکیک سے لاہور دوپہر 2 بجے لینڈ کرے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن ہر مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے تحت اور ضرورت کے مطابق مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔

Loading