Daily Roshni News

پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے سیریز کا شیڈول فائنل کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ سے سیریز کا شیڈول فائنل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے اگلے ماہ پاکستان آئے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کیوی ٹیم 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی، پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل کے درمیان ہوں گے۔ سیریز کے تمام میچ راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ہوں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کے میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Loading