دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت چوہدری مزمل حسین کی
اہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے تقریب
13جون کو پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں ہو گی۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت چوہدری مزمل حسین کی اہلیہ انتقال فرما گئی تھی مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے قل شریف کے ختم کی تقریب بروز جمعرات13جون2024 کو بعد نماز عصر پاکستان اسلامک سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہو گی جبکہ اجتماعی دعا ساڑھے آٹھ بجے کی جائے گی۔ کمیونٹی کے حضرات فیملی کے ہمراہ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔ مزید تفصیلات کے حصول کے لئے خبر کے نیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ ضرور کریں ۔