Daily Roshni News

ڈائپرز کا غیر صحت مندانہ استعمال۔۔۔(قسط نمبر(2

ڈائپرز کا غیر صحت مندانہ استعمال

(قسط نمبر(2

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ دسمبر2023

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ ڈائپرز کا غیر صحت مندانہ استعمال )شدید کر دیتے ہیں۔ یہ فطری انفیکشن گرم اور نم جگہ میں پیدا ہوتی ہے۔ پیسٹ ڈائپر ڈرمیٹس سرخ نظر آتا ہے اور عام طور پر اس کے گرد سرخ دھبے بھی ہوتے ہیں۔ یہ عام طور پر تکلیف دہ نہیں ہوتی۔ یہ عام طور پر تب پیدا ہوتی ہے یا پھر شدید ہوتی ہے جب بچہ اینٹی بائیوٹک لے رہا ہوتا ہے۔ دوسرے ریش عموماً ڈائپر والی جگہ پرہوتے ہیں۔ اس میں ایسزیما، بیٹیر یا والے ، وائرل یا الرجی والے ریش شامل ہیں۔ اس کا علاج یہ ہے کہ ڈائپر کا استعمال چھوڑ دیں یا کم سے کم استعمال کروائیں۔ اپنے بچے کی جلد کو جتنا ہو سکے گرم اور خشک ہوا میں کھلا ر کھیں۔ ڈائپر بدلتے وقت اپنے بچے کے نچلے حصے کو ہلکے صابن اور نیم گرم پانی سے اچھی طرح صاف کر کے خشک کریں۔ اگر آپ اپنے بچے کو نیم گرم پانی سے غسل دے کر صاف کریں تو یہ اسکے لئے کم تکلیف دہ ہو گا۔ الکوہل والے وائپ سے گریز کریں کیونکہ یہ آپ کے بچے کے لیے زیادہ تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔ ہر دفعہ ڈائپر بدلنے کے بعد اپنے بچے کی ڈائپر والی جگہ کی حفاظت کرنے کے لئے بلا خوشبو مر ہم مثلاً پٹرولیم جیل یازینک آکسائیڈ کا استعمال کریں۔

اپنے بچے کی کریم دوسرے بچوں کے ساتھ مت بانٹیں۔ کریم کو آلودہ ہونے سے بچائیں۔ کریم کی بوتل میں ڈالنے سے پہلے اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔ ڈائیپر ریش کی وجہ سے جلد پر پڑنے والے چھالوں کا علاج ٹراپیکل اینٹی فنگل کریم سے ممکن ہے۔ اگر آپ کے بچے کے ریش کچھ دن تک صحیح نہ ہوں یا پھر آپ کے بچے کو بخار ہو یا وہ بیمار نظر آئے تو اپنے ڈاکٹر سے ملاقات کریں۔

مردانہ بانجھ پن Male Infertility

بی بی سی نیوز آن لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی میں ہونے والی تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ پولیتھین کے بعض ڈسپوزایبل ڈائیپرز مردانہ بانجھ پن Male Infertility کاسبب بن رہے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیل ، جرمنی کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ    پلاسٹک کے ڈائپیر ز استعمال کرنے سے معصوم کے Testicales بچوں کے خصیوں گرد درجہ حرارت میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کو بچپن ہی میں مردانہ بانجھ پن کا روگ لگ سکتا ہے۔ بیشتر مغربی ممالک میں تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پلاسٹک کی تہہ والی نیپیاں اور ڈائیپرز زیادہ پہننے والے کئی بچوں کو خصیوں کا سرطان ہوا۔ Testicular Cancer

 آخر حل کیا ہے….؟

اس پوری بحث کا یہ مقصد نہیں کہ ڈائپرز اور نیپی کا استعمال مکمل طور پر ترک کر دیا جائے بلکہ یہ بتانا ہے کہ ان کا استعمال اعتدال کے ساتھ کیا جائے، بچوں کی نیپی کی باقاعدگی سے تبدیلی کرنابہت ضروری ہے۔

بچہ دن میں متعدد بار پیشاب کر دیتا ہے اس لئے پورے دن میں آٹھ سے دس مرتبہ اس کی نیچی کو بدلنا چاہیے۔ نیچی بدلنے کے لئے ہر دفعہ بچے کے رونے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ ہر گھنٹے دو گھنٹے کے بعد بچے کی نیچی میں دیکھتے رہیں کہ کہیں بچے نے پیشاب تو نہیں کر دیا ہے۔ پیشاب اور فضلے کے جراثیم کی وجہ سے بچے کو خارش ہو سکتی ہے جس کا نتیجہ نیچی ریش ہوتا ہے۔ ہر کھانے سے پہلے یا اس کے بعد ، یا اس وقت جب اس نے رفع حاجت کی ہو، بچے کی نیچی کو تبدیل کر دیں۔

چھوٹے بچوں کی مائیں حفظ ما تقدم کے تحت مختلف اقسام کی اشیائے ضروریہ کا ذخیرہ کرنے کی شوقین ہوتی ہیں ۔ اس حوالے سے ڈائپر ز سر فہرست ہیں، طویل عرصے کے لئے ڈائپر اکھٹا کرنا مناسب نہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ، بچوں کی جلد کی نازک ساخت کو مد نظر رکھ کر تیار کئے جانے والے یہ ڈائپر دراصل وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اتنے محفوظ نہیں رہتے جتنا کہ یہ تیاری کے وقت ہوتے ہیں، ایسے میں مناسب یہی ہے کہ ڈائپر خریدتے ہوئے بچے کی صحت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور ڈائپر کی اتنی ہی تعداد خریدی جائے جو کہ ایک ماہ میں استعمال ہو جائے۔ ماہرین کی رائے میں کھلے ڈائپر کے مقابلے میں گھر میں استعمال کیا جانے والا کپڑا از یادہ مناسب اور محفوظ ہے ، کیوں کہ عام طور پر ململ یا سوتی کپڑے کی مدد سے تیار کئے جانے والے یہ گھریلو ڈائپرز ایک بار استعمال کے بعد دھوئے جاتے ہیں۔ ایسے میں ان میں جراثیم کی موجودگی کے امکانات ختم یا کم ہو جاتے ہیں۔ ماہرین نے مزید مشورہ دیا ہے کہ گھریلو طور پر استعمال سے قبل کپڑوں پر گرم استری پھیری جائے تو ان میں موجود کئی جراثیم کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

امریکہ اور یورپ کے متعدد ممالک میں ڈسپوز ایپل ڈائپرز اور نیپیوں کی مضر اثرات سامنے آنے کے بعد ان کے استعمال کے رجحانات کم ہو رہے ہیں ۔ بڑی تعداد میں والدین اپنے چھوٹے بچوں کے لیے دوبارہ سے پرانے ماحول دوست اور باکفایت طریقہ کار یعنی ململ اور سوتی کپڑے کی دوبارہ استعمال ہونے والی نیپیوں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

نوٹ: روحانی ڈائجسٹ کے مضامین میں مختلف قدرتی اجزا کے مفید اثرات، گھریلو نسخے ، ٹوٹکے اور مشقیں وغیرہ قارئین کی آگہی اور معلومات میں اضافے کے لیے شایع کی جاتی ہیں۔ ان پر عمل کرنے سے پہلے کسی ماہر معالج، ڈاکٹر ، ہو میو پیتھ یا مستند حکیم سے مشورہ کر لیں۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ دسمبر2023

Loading