ڈینش فلسفی
سورین کیرکیگارڈ
بحوالہ: محبت کے کام
تحریر۔۔۔موسیٰ پاشا
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ڈینش فلسفی۔۔۔ تحریر۔۔۔موسیٰ پاشا)وہ کیا چیز ہے جو ایک آدمی کو عظیم بناتی ہے، جس کی تعریف اس کے ساتھی کرتے ہیں، جو خدا کی نظر میں مقبول ٹھہرتی ہے؟ وہ کیا چیز ہے جو ایک آدمی کو طاقتور بناتی ہے؟ پوری دنیا سے زیادہ طاقتور بنا دیتی ہے؟ وہ کیا چیز ہے جو اسے کمزور بناتی ہے، ایک بچے سے بھی زیادہ کمزور بنا دیتی ہے؟ وہ کیا چیز ہے جو ایک آدمی کو ہلنے نہیں دیتی ، چٹان سے بھی زیادہ مضوطی سے اسے جما دیتی ہے، وہ کیا چیز ہے جو ایک آدمی کو نرم بناتی ہے، ویکس سے بھی زیادہ نرم بنا دیتی ہے؟
وہ محبت ہے!
وہ کیا چیز ہے جو ہر چیز سے زیادہ قدیم ہے؟ وہ محبت ہے! وہ کیا چیز ہے جو سب چیزوں سے بالاتر رہتی ہے؟ وہ محبت ہے!
وہ کیا چیز ہے جس پر قابو نہیں پایا جاسکتا لیکن وہ ہر ایک پر قابو پا کر اسے اپنے کنٹرول میں کر لیتی ہے؟ وہ محبت ہے! وہ کیا چیز ہے جسے دیا نہیں جاسکتا، لیکن وہ خودبخود اپنا سب کچھ دے دیتی ہے؟ وہ محبت ہے!
وہ کیا چیز ہے جو سب کچھ سہتی رہتی ہے جب سارے مایوس کردیتے ہیں ؟ وہ محبت ہے! وہ کیا چیز ہے جو اس وقت بھی سکون دیتی ہے جب سارے سکون ختم ہوجاتے ہیں؟ وہ محبت ہے! وہ کیا چیز ہے جو تب بھی مخلص رہتی ہے جب سارے بدل جاتے ہیں؟ وہ محبت ہے! وہ کیا چیز ہے جو تب بھی ساتھ رہتی ہے جب غیر کامل ختم ہوجاتے ہیں؟ وہ محبت ہے! وہ کیا چیز ہے جو تب بھی گواہ ہوتی ہے جب پیشن گوئی خاموش ہوجاتی ہیں؟ وہ محبت ہے! وہ کیا چیز ہے جو تب بھی ختم نہیں ہوتی جب سب نظر آنا بند ہوجاتا ہے؟ وہ محبت ہے! وہ کیا چیز ہے جو تب بھی وضاحت پیش کرتی ہے جب سیاہ کہاوتیں ختم ہو جاتی ہیں؟ وہ محبت ہے! وہ کیا چیز ہے جو تحائف کی کثرت پر برکت دیتی ہے؟ وہ محبت ہے! وہ کیا چیز ہے جو فرشتوں جیسی گفتگو کرنے پر زور دیتی ہے؟ وہ محبت ہے! وہ کیا چیز ہے جو بیوہ کی بدقسمتی کو خوش قسمتی میں بدل دیتی ہے؟ وہ محبت ہے! وہ کیا چیز ہے جو ایک عام آدمی کے الفاظ کو حکمت میں بدل دیتی ہے؟ وہ محبت ہے! وہ کیا چیز ہے جو نہیں بدلتی جب باقی سارے بدل جاتے ہیں؟ وہ محبت ہے! ؛ وہ صرف محبت ہے جو کبھی کوئی دوسری صورت اختیار نہیں کرتی.
ڈینش فلسفی
سورین کیرکیگارڈ
بحوالہ: محبت کے کام
تحریر: Musa Pasha