Daily Roshni News

ڈی این اے ٹیسٹ اور انکشافات۔۔۔انتخاب۔۔۔ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل

ڈی این اے ٹیسٹ اور انکشافات

سائنس کی حیرت انگیز ترقی

دس نسلوں تک کسی نہ کسی حد تک جنیاتی تعلق

انتخاب۔۔۔ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انتخاب۔۔۔ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سائنس کا کرشمہ ۔کچھ دن پہلے امریکا میں مقیم بیٹی سے بات ہو رہی تھی تو بتانے لگی امی میں نے Ancestry سے اپنے گھر ڈی این اے کٹ منگوائی ہے   مجھے اس میں تھوک کے اسے واپس کرنا ہوگا  جس سے میں اپنے ڈی این اے کے بارے میں کافی معلومات حاصل کر سکتی ہوں۔۔اس کے چند ہفتے بعد اس کی دوبارہ کال آئ تو پر جوش ہو کے بتانے لگی کے امی میرے ڈی این اے کے نتائج آئے ہیں اور آپ کو پتا ہے پوری دنیا میں موجود وہ تمام انسان جن سے میرا ڈی این اے ذرا سا بھی میچ ہوتا ہے اور انہوں نے بھی یہ ٹیسٹ کیا ہے ان سب کی فہرست میرے پاس آ گئی ہے ۔گویا بنی نوع انسان جب سے اس دنیا میں ہے اور اس دنیا میں آنے والے وہ تمام لوگ جو کبھی ہماری نسل کا حصہ رہے ہیں ان سب کی آنے والی جنریشنز میں ڈی این اے تھوڑا تھوڑا پاس ہوتا رہتا ہے یوں ہم اپنی جینز رکھنے والے  انسانوں کو ہزاروں سال بعد بھی اس ٹیسٹ سے پہچان سکتے ہیں۔ .. نتائج میں دس نسلوں تک کسی نا کسی حد تک جنیاتی تعلق رکھنے والے رشتے داروں کی لسٹ تھی جو   روس سے لے کے انڈیا تک پوری دنیا میں پھیلے ہوے تھے ۔۔۔۔لیکن کچھ لوگ ایسے تھے جن کے ساتھ ڈی این اے بہت میچ کر رہا تھا میری بیٹی نے ان میں سے ایک کو مسیج کیا  ۔۔۔بات چیت کرنے پے پتا چلا لندن میں پیدا ہوا اور پلا بڑھا وہ لڑکا میری بیٹی کے پر دادا کی سگی بہن کا  پر پوتا تھا جس کے ساتھ ہمارا کوئی رابطہ نہیں تھا کیوں کے اس کا پاکستان سے کوئی واسطہ نہیں رہا تھا ۔۔۔۔اس طرح کئی دور اور قریب کے رشتے دار بھی ہیں جن سے میری بیٹی رابطے میں ہے اور اپنی roots کے بارے میں بہت کچھ پتا چل رہا ہے جو کے بہت خوشگوار اور  حیرت انگیز ہے ۔۔۔

یہی نہیں بلکے اس ٹیسٹ نے اسے ان تمام بیماریوں کا ڈیٹا بھی فراہم کیا جو اس کی جینز میں موجود ہیں ۔۔۔اور اس کے علاوہ اس نے یہ بھی ڈیٹیل رپورٹ میں بتایا کے ٹیسٹ کرنے والا  کن کن بیماریوں کا کیریئر ہے یعنی کے وہ ایسے انسان سے شادی نہ کرے جو  خود بھی ان بیماریوں کا کیریئر ہے تاکے اولاد میں وہ بیماریاں پاس نہ ہوں ۔۔۔

سب سے مزیدار بات تو یہ ہے کے اس رپورٹ میں اس کے  جنیاتی میک اپ کے مطابق اسے اس کی عادات خصائل جیسے کے جلد گھبرا جانا ، اونچائی کا خوف اور اپنی استعمال شدہ چیزوں کو نہ چھوڑ پانے کی عادت وغیرہ کے بارے میں ٹھیک ٹھیک بتایا ہے۔۔۔اس کے علاوہ اس کی پسند نا پسند جیسے کے پسندیدہ آئس کریم کا فلیور یا نمکین یا میٹھے میں سے ترجیحی ذائقہ کون سا ہے وغیرہ بھی بتایا ہے جو کے حیرت انگیز طور پے سو فیصد درست ہے ۔۔۔انہوں نے اسے دیکھا بنا ہی اس کی جسمانی ساخت جیسے کے آنکھوں کا رنگ ، بالوں کا texture ، سکن کا رنگ ، قد اور یہاں تک کے ڈیمپل کی موجودگی تک کا درست بتایا ہے ۔۔۔

ذرا سوچئے گھر بیٹھے تھوک کے انسان کو اپنے بارے میں اتنی معلومات حاصل ہو پانا سائنس کا کرشمہ نہیں تو کیا ہے۔۔۔

Loading