Daily Roshni News

کام کی دباؤ سے نجات کے لئے خود کو بریک  دیں

کام کی دباؤ سے نجات

کے لئے خود کو بریک  دیں

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اپریل2021

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )زندگی جبر مسلسل کی طرح کائی ہے جانے کس جرم کی پاتی ہے سزا یاد نہیں اکثر لوگ زندگی کو صرف گزار رہے ہوتےہیں۔ جب ان سے بات کی کی جائے کہ کچھ وقت اپنے لیے بھی نکال لیا کرو تو وہ کہتے ہیں کہ انسان دنیا میں کام کے لیے آیا ہے تو صرف کام ہی کرنا چاہیے۔ انسان کے لیے محنت کرنا، کام کرنا ضروری کے ہے مگر جسم انسانی ایک مشین کی طرح ہے اسے ریسٹ کی ضرورت بھی ہے۔ اس کے احساسات و جذبات بھی ہوتے ہیں ان کی تکمیل بھی ضرروی ہے۔ بڑی بڑی خواہشات نہ سہی، چھوٹی اور جائز خواہشات تو پوری ہونا چاہیے۔

 بعض اوقات انسان تھوڑے سے پیسے بچانے کے لیے اپنی زندگی داؤ پر لگا دینا ہے۔ اس سے نہ توپیسے کی بچت ہوتی اور نہ ہی صحت کی۔

ایک ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ 75 فیصد امراض کا تعلق ذہن سے ہے۔ کئی امراض سے بچنا ہے تو ذہن کو پرسکون رکھیے۔ گھر پر بھی اور آفس میں بھی۔ کام ضروری ہے مگر کام دباؤ کے بغیر ہونا چاہیے۔ ذہنی دباؤ سے ناصرف کام بگڑ جاتے ہیں بلکہ صحت پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔

عارف کی گردن کا درد بڑھتا جا رہا تھا۔ اس نے اگلے کیس کی تیاری کے لیے کمپیوٹر پر کام کرنا شروع کیا ہی تھا کہ سر میں درد کے ساتھ ساتھ اس کے بازوؤں میں کھنچاؤ بھی شروع ہو گیا۔ جیسے جیسے ڈیسک پر بیٹھنے کا دورانیہ بڑھتا جا رہا تھا ویسے ویسے درد میں بھی اضافہ ہو رہا تھا۔ اس نے اپنی گردن کو آگے پیچھے بائیں دائیں گھما کر آرام دہ ہونے کی کوشش کی لیکن سب بے سود رہا۔

وہ دفتر سے اٹھا اور نزدیکی کافی شاپ پہنچ گیا گرما گرم کافی کے چھوٹے چھوٹے گھونٹ لیتے ہوئے اس نے آتے جاتے لوگوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ پندرہ منٹ میں سر کا درد اور پٹھوں کا کھنچاؤ جاتارہا۔ اس چھوٹے سے وقفے سے وہ ریلیکس ہو گیا۔ کام کے دوران چھوٹی سی بریک ڈاکٹر بھی تجویز کرتے ہیں۔ یہ ایک تھراپی کی طرح ہے جس کے ذریعہ کام کے دباؤ اور اسٹریس سے آزاد ہو کر توانائی حاصل کر کے دوبارہ کام کے لیے تیار ہو ا جا سکتا ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ پرانے سردرد اور مزاج کی خرابی کے مریضوں کے لیے ایک لمبی چھٹی بہترین چیز ہے اگر چھٹیوں پر باہر نہیں جاسکتے تو بھی۔ کوئی بات نہیں دن بھر میں دس منٹ کا ریلیکس یا دس منٹ چھٹی بھی تازہ دم کر سکتی ہے۔

تھوڑی دیر کے لیے کام سے چھٹی کام کے دوران ہونے والی تھکن کے لیے ایک دوائی کی طرح اثر کرتی ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ عمل صحت، خاندانی تعلقات کی مضبوطی، روحانی طاقت، ذاتی اعتماد اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھی ضروری ہے۔

ریلیکس ہونے کے چند مفید مشورے ان مشوروں پر عمل کر کے ذہنی دباؤ سے آزاد ہوا جا سکتا ہے۔

ہلکی پھلکی ورزش

سائیکالوجی پروفیسر کہتے ہیں کہ روزانہ کی ورزش جسم کے اندر بہتر طور پر کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے چاہے پندرہ منٹ کی چہل قدمی ہی کیوں نہ ہو۔

Qigohg ایک چائنیز آرٹ ہے۔ یہ بہتر طریقے سے سانس لیتے ہوئے مراقبے کا ایک طریقہ ہے۔ یقین مانیں بہتر طور پر سانس لینے سے صحت اچھی ہو جاتی ہے۔

آرام سے ڈیسک پر بیٹھیں اور پاؤں کو زمین پر سیدھا رکھیں یا جس طرح مراقبے کے لیے آلتی پالتی مار کر بیٹھتے ہیں اس طرح بیٹھیں۔ منہ سے سانس لیں اور ناک سے خارج کریں۔ جتنی دیر تک سانس لیں اتنی ہی دیر تک سانس خارج کریں۔ اس ورزش کوتین سے چار منٹ کریں اور فرق محسوس کریں ….. گھر والوں کے ساتھ وقت گزاریں

کچھ وقت رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے بھی نکالیں۔ دیر تک چہل قدمی کرنا، ایک دوسرے سے بات چیت، مووی دیکھنے جائیں۔ چھوٹے چھوٹے کھیل کھیلیں اور قریبی پارک میں پکنک منائیں۔

خود کو وقت دیں:

جب تھوڑا سا بھی وقت ہو تو خود پر توجہ دیں۔ روزانہ ایک گھنٹہ لازمی خود کے لیے نکالیں، جم جائیں،دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق کریں۔ یہ سب دباؤ سے دور کر کے ریلیکس کر دے گا۔ پسندیدہ مصنف کا کوئی نیا ناول پڑھیں۔ یعنی ایسا کچھ اچھا کام کریں جس سے خوشی محسوس ہوتی ہو۔

ہارٹ اٹیک سے حفاظت

جو لوگ روزانہ کچھ وقت آرام کرتے ہیں انہیں دل کے دورے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

پرسکون نیند

دن میں کچھ وقت نکالیں اور بستر پر کروٹیں بدلنے کے بجائے اپنے ڈسک پر دو منٹ کے مراقبے کی کوششیں کریں۔ پر سکون انداز میں بیٹھیں اور جتنا ممکن ہو سکے ارد گرد خاموشی کا اہتمام کریں۔ آنکھیں بند کر لیں۔ اس دوران ہو سکتا ہے کہ روشنی کے ہیولے نظر آئیں یا کچھ اور چیزیں نظر آئیں۔ ان پر توجہ مرکوز کیے بغیر صرف مثبت سوچیں۔

ٹپ

اگر رات میں نیند نہ آرہی ہو تو دن میں ہونے والی اچھی چیزوں کے بارے میں سوچیں چاہے دوستوں کے ساتھ کسی اچھے لطیفے کے بارے میں ہو۔ اچھی نیند لینے کے بعد صبح اُٹھیں گے تو موڈ اچھا ہو گا اور نئے دن کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے بخوبی تیار ہو جائیں گے۔

پھول پودے لگائیں

باغ تر و تازہ اور جوان کر دیتے ہیں۔ چند پودوں کو لے کر انہیں کھڑ کی یا بالکونی میں رکھیں۔ یہ پورا دن کی تھکن اور دماغی دباؤ سے آزاد کرتے ہیں۔ تو اب ایک چھوٹا سا بریک لیں اور بیٹری کو ریچارج کریں اس طرح خود کو ایک چھوٹے سے بریک کا تحفہ دیں۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اپریل2021

Loading