Daily Roshni News

کشمیرپیس کونسل نیدرلینڈز کے نائب صدر راجہ قمر زیب نے دی ہیگ کی نمایاں ممتاز شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

کشمیرپیس کونسل نیدرلینڈز کے نائب صدر راجہ قمر زیب نے

دی ہیگ کی نمایاں ممتاز شخصیات کے اعزاز میں بلجیم کے

 معروف ریسٹورنٹ میں پُر تکلف عشائیہ دیا ۔

ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔جاوید عظیمی ) دوستوں کے دوست ہفتہ وار دوستوں کے ہمراہ محفل یاراں کا باقاعدگی سے انعقاد کرنے والے نامور  سماجی، سیاسی شخصیت اورکشمیر پیس کونسل نیدر لینڈز کے نائب صدر راجہ قمر زیب خان نے گزشتہ دنوں بروز اتوار آٹھ ستمبر 2024 کو ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کی متحرک نمایاں ہر دلعزیز شخصیات کشمیر پیس کونسل نیدرلینڈ کے صدر راجہ زیب خان،ڈیلی روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی ، مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود ، میاں عمران ، محمد اجمل ثانی، راجہ قیصر اعجاز ریٹائر ڈ کیپٹن ، چوہدری گلزار احمد اور پروفیسر وقار اسلم کے اعزاز میں بلجیم کے معروف ریسٹورنٹ میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا ۔ مذکورہ عشائیے میں میزبان نے تمام معزز شخصیات کا پُرتپاک استقبال کیا انواع و اقسام کے لذیذ عمدہ کھانوں سے مہمان لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ متفرق موضوعات پر گفتگو کرنے میں بھی مصروف عمل رہے۔ متذکرہ عشائیے کے دوران میزبان بار بار مہمانوں سے تکلف برطرف کرنے کی التماس کرتے رہے جس سے ان کی مہمان نوازی اور کشادہ دلی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے تقریباً دو گھنٹے کی اس نشست میں   میزبان اور تمام مہمانوں نے بھر پور تبادلہ خیال کیا علمی فکری، ادبی اور روحانی گفتگو میں راقم الحروف، راجہ قیصر اعجاز ، راجہ زیب خان اور پروفیسر وقار اسلم نے  عملی زندگی میں رونما ہونے والے دلچسپ واقعات کو خوبصورت پیرائے میں بیان کرکے ایک  دوسرے کی معلومات میں اضافہ کیا۔ اس علمی فکری گفتگو کوتمام مہمانوں نے سراہا اس طرح لذت کام و دہن کے ساتھ علمی تسکین کا سامان بھی میسر ہوا عشائیے کے اختتام پر میزبان راجہ قمر زیب خان نے مہمانوں  کا عشائیے میں شرکت کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔ اس طرح یہ عشائیہ اپنی یادوں کے انمٹ نقوش شرکاء کے دلوں پر ثبت کر کے اپنے اختتام کو پہنچا ۔ یادر ہےمتذکرہ عشائیہ بلجیم کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت میاں ارشاد احمد  جن کا گزشتہ دنوں کامیاب آپریشن ہوا تھا ان کی عیادت کے بعد ہالینڈ واپسی پر دیا گیا تھا۔

Loading