Daily Roshni News

کلر سائیکلوجی ۔۔۔نفسیات اور رویوں پر رنگوں کے اثرات

کلر سائیکلو جی

نفسیات اور رویوں پر رنگوں کے اثرات

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ جون 2019

ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل ۔۔۔کلر سائیکلوجی ۔۔۔نفسیات اور رویوں پر رنگوں کے اثرات)

آپکی شخصیت کا رنگ کیا ہے؟

آپ کی کامیابی کس رنگ سے وابستہ ہے؟

اور آپ کے موڈ کو خوش گوار بنا سکتا ہے ؟

آپ کے تعلقات کس رنگ کی وجہ سے بہتر یا خراب ہو سکتے ہیں؟

یہ اور اس موضوع پر بہت کچھ روحانی ڈائجسٹ کے نئے سلسلہ وار مضمون کلر سا ئیکلوری میں زندگی پرگی پر رنگوں کے اثرات کے بارے میں جانیے اور صحت ، حسن، خوشیوں اور کامیابیوں کی طرف قدم بڑھائے۔

صارفین، فوڈ پروڈکٹس اور کلر سائیکلوجی

رنگ اپنے اندر قوت اظہار رکھتے ہیں۔ جو بات لفظوں سے عیاں نہ ہو وہ رنگ با آسانی بیان کر دیتے ہیں۔ لفظ بھول جاتے ہیں لہجے یا د رہ جاتے ہیں۔ کئی بار وہ آنکھیں یاد رہ جاتی ہیں جن میں انتظار کا رنگ ہوتا ہے۔ کبھی محبت کا رنگ یا درہ جاتا ہے۔ یہ لفاظی نہیں اور نہ ہی کسی افسانے کا حصہ ہے۔ یہ انسانی رویوں سے جڑی سائنس ہے۔ انسانی آنکھ جو دیکھتی ہے اسے یادر کھتی ہے۔ کار سائیکولوجی 1 رنگ اور زندگی کے درمیان گہرے تعلق کی وضاحت کرتی ہے۔ اسے سمجھنے کے لئے کئی تجربات کئے گئے جن کا مقصد انسانی نفسیات اور رنگوں کے درمیان اس کمیونیکیشن کو سمجھنا تھا جس میں لفظوں کا کام رنگوں کے مختلف ہلکے گہرے شید ز کرتے ہیں۔ شعوری اور لاشعوری یادا دشت پر رنگوں کے اثرات کی جانچ پڑتال کے لئے کئی اسٹڈیز کی گئیں۔ ان اسٹڈیز میں مختلف شیڈز کے 30 رنگین اور 30 بے رنگ آجکٹس کا انتخاب کیا گیا۔ نظروں کے سامنے سے یہ آبجیکٹس گزارے گئے۔ مشاہدہ ہے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ شریک رضا کاروں نے واضح طور سے بے رنگ آبجیکٹس کو رد کیا۔ ان کے نتائج سے یہ بات بہت واضح ہوئی کہ انسانی ذہن میں رنگین

آبجیکٹس کو یاد رکھنے کی صلاحیت اور شرح ہے رنگ آبجیکٹس کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔ انسانی ذہن کی یاد رکھنے کی صلاحیت میں توجہ اور رنگوں کے درمیان گہرا تعلق ہے۔

رنگوں میں موجود طاقت انسانی ذہن کی توجہ کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ اور اسی توجہ کے کھینچنے کا عمل انسانی شعور کو اسی عمل یا چیز کو دہرانے اور یاد رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اسی لئے حرارت پہنچانا اور قلب اور نظام دوران خون کو مارکیٹنگ میں عموما ایسے رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے جو نگاہ کو بار بار اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ حافظے کا سب سے بڑا قانون یہ ہے کہ جتنا گہرا کسی چیز کا اثر ہو گا اتنا ہی اس کا یاد رکھنا آسان ہو گا۔ جتنا مد ھم کسی بھی شئے کا نقش ہو گا اتنا ہی اسے بھولنے کا امکان زیادہ ہو گا۔ اگر لوگوں سے پوچھا جائے کہ ٹماٹو کیچپ کا کر کیا ہوتا ہے۔ تو فوری بلکہ آنکھ بند کر کے جو جواب آئے گاوہ ہے لال رنگ کا ہوتا ہے۔ کیچپ کی بوتل یا اسکے پاوچ کا کلر بھی لال ہی ہوتا ہے۔ ایک برانڈ ایسی بھی ہے جس نے حال ہی میں نہ صرف ٹماٹو کیچپ سبز رنگ میں متعارف کروایا ہے اس کا پاؤچ کر بھی سبز ہے۔

فوڈ انڈسٹری اور سرخ رنگ

لال رنگ ایک متحرک رنگ ہے۔ یہ رنگ بھوک میں اضافہ کرتا ہے اسی لئے کئی ریسٹورنٹس میں سرخ رنگ نارنجی رنگ کے ساتھ ضرور استعمال کیا جاتا ہے۔ اکثر ڈائیٹنگ ہال میں سرخ رنگ میں  سجاوٹ کو ترجیح دی جاتی ہے۔ اس انرجی بٹن سے خارج ہونے والی توانائی کا بنیادی مقصد جسم میں توازن میں اور صحت مند رکھنا ہے۔ کلر وہیل کے مطابق سرخ رنگ میں سب سے زیادہ توانائی پائی جاتی ہے۔ یہ رنگ بہت زیادہ جوش و جذبات کا مظاہرہ کرتا ہے۔ کلر سائیکولوجی میں اسے زندگی بخشنے والا رنگ مانا جاتا ہے۔ سرخ رنگ روٹ انرجی بٹن کو متحرک اور تو انار کھتا ہے۔ ریڈ ٹو میٹو یا ریڈ چلی ساس کیچپ بچوں کا ہی نہیں بڑوں کا بھی پسندیدہ ہوتا ہے۔ ہائی ٹیز (Hi) (Teas میں اسے دیگر چٹنیوں پر ترجیح دی جاتی ہے۔ حال ہی میں کچھ فوڈ کمنیز نے یہ ٹو میوٹو کیچپ سبز رنگ میں متعارف کروایا۔ ایف ڈی اینڈ سی کے مطابق اس میں سبز اور پہلے رنگ کا امتزاج شامل کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد اسکے معیار کو زیادہ بہتر ، قدرتی اجزا سے تیار اور کیمیائی پاک اجزا سے پاک  رکھتا ہے۔

80 فیصد فوڈ انڈسٹریز اور ریسٹوران اپنے پراڈکٹس اور لو گو میں سرخ رنگ استعمال کرتے ہیں

زرد رنگ

کلر سائیکولوجی کے مطابق پیلا رنگ ناصرف نظام ہاضمہ کو توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ یہ اعصابی نظام پر بھی اپنا گہرا اثر رکھتا ہے۔ اسی لئے اس رنگ کی روشنی کو مینٹل ریز بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا تعلق ہمارے تیسرے انرجی بٹن یا چکر اسے ہوتا جے سولر پلیکس کہتے ہیں۔ یہ بٹن ہمارے نظام ہاضمہ کو توانائی فراہم کرتا ہے اور اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ کلر سائیکالوجی ہمیں بتاتی ہے کہ سبز اور پیلا رنگ نظام ہاضمہ پر حکومت کرنے والے رنگ ہیں۔ یہ رنگ ہاضمے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ بھوک کو بڑھاتے ہیں۔ زر در تنگ جسمانی نظام میں میٹابولزم کے عمل میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس انرجی بٹن کے اوور ایکٹو ہونے کی صورت میں متلی، اور ہاضمے کی خرابی پیدا ہو جاتی ہے پیٹ کے نزدیک ہونے کے باعث دوسرے اعضا جیسے آنتیں، گردے، پتہ براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ معدے کا السر ، وزن میں زیادتی یا کسی اور کمر جیسے مسائل بھی اسی بٹن کے غیر متوازن ہونے کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔

سبز رنگ

سبز رنگ ہارٹ چکر اپر اثر انداز ہوتا ہے۔ دل میں سکون، خوشی ، نرمی محبت کا احساس پیدا کرتا ہے۔ فطرت کے قریب بناوٹ سے دور خالص رنگ ہے اور یہی خواص انسانی نفسیات میں بھی پیدا ہوتی ہیں۔ ایک جیسے ذائقے اور زیادہ بہتر معیار ہونے کے باوجود سبز کیچپ بچوں نے زیادہ پسند نہیں کیا۔ انہیں لگا کہ کوئی عجیب یا گندی چیز ان کے برگر ز اور فرائنز کا حصہ بن گئی ہے۔ جس کی وجہ حافظہ میں موجود وہ لال رنگ ہے۔ اس لئے کہ آنکھ جو دیکھتی ہے اسے یاد رکھتی ہے۔ خاص طور سے جب اسے بار بار دہرایا جائے۔ کیچپ تو ایک چھوٹی سی مثال ہے۔ مگر یہ مثال یہ بات سمجھنے کے لئے کافی ہے کہ کسی پراڈکٹ کی سیلنگ ہائے یعنی خرید و فروخت ہو یا پھر کسی دعوت کے لئے مینو کا انتخاب یا پھر کسی خاص پروفیشن کے لئے دیواروں کو پینٹ کروانا ہو۔ اس جگہ ، علاقے اور ماحول میں موجود روایات اور سوچ کا سمجھنا بہت ضروری ہے۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ جون 2019

Loading