Daily Roshni News

کملا ہیرس نے عرب امریکی ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردیں

ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے پانسہ پلٹنے والی امریکی ریاستوں میں عرب امریکی ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردیں۔

کملاہیرس کی انتخابی مہم کو یقین ہے کہ ریاست مشی گن میں کامیابی کیلئے عرب امریکی ووٹرز کی حمایت لازم ہوگی کیونکہ سب سے زیادہ عرب امریکی اسی ریاست میں مقیم ہیں۔

ڈئیر بورن شہر کے مئیر عبداللہ حمود کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے دوڑ سے باہر نکلنے سے دروازہ کھلا ہے مگر یہ کملا ہیرس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمیونٹی سے اس اتحاد کو قائم کریں جو بائیڈن کی صدارت کے آغاز میں تھا۔

حمود کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس کو غزہ میں فوری جنگ بندی کی پرزور وکالت کرنا چاہیے اور اسرائیل کی غیر مشروط حمایت اور اسلحے کی فراہمی روکنی چاہیے۔

عرب کمیونٹی کا کہنا ہے کہ پنسلوینیا کے یہودی گورنر جوش شاپیرو کو نائب صدارتی امیدوار نہیں بنانا چاہیے کیونکہ وہ فلسطینی مظاہرین کے شدید مخالف رہے ہیں۔

فلسطینی امریکن رکن کانگریس رشیدہ طلیب کا تعلق بھی مشی گن ہی سے ہے۔

Loading