Daily Roshni News

کھانا نگلنے میں مشکل ہونا / نگلنے میں درد کا ہونا۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوا انٹرنیشنل ۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک)Dysphagia جسے نگلنے میں دشواری بھی کہا جاتا ہے، اور ۔Odynophagia کا مطلب نگلنے میں درد کا ہونا، یہ بوڑھوں میں زیادہ ہوتا ہے، باقی Dysphagia خود ایک علامت کا نام ہے۔ جس کی درجنوں وجوہات ہو سکتی ہیں۔اگر یہ ایک یا دو بار ہوتا ہے تو پھر یہ باآسانی سے ٹھیک ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر یہ بار بار ہوتا ہے، تو پھر یہ کسی سنجیدہ بیماری کی علامت ہو سکتی ہے، جس کے لئے بروقت تشخیص اور علاج کروانا چائے۔

ڈیسفیگیا کی علامتیں / منسلک علامتیں

1: کھانا نگلنے میں درد کا ہونا (اوڈینوفجیا)

2: کھانے کے دوران دم گھٹنا

 3: وزن میں کمی کا ہونا

4:نگلنے کے دوران گاگنگ یا کھانسی کا ہونا

5:معدے سے منہ میں کھانے یا تیزاب کا بیک اپ ہونا

6:گلے یا سینے میں کھانا پھنس جانے کا احساس ہونا

7: سینے اور معدے میں جلن کا احساس کا ہونا

8: مزید اس سے نمونیا بھی ہو سکتا ہے۔

9: ضرورت سے زیادہ لعاب یا تھوک کا آنا۔

10:آواز کا بدل جانا یا کھردری ہونا۔(voice hoarseness)

11:معدے کے اجزاء کے وجہ سے منہ سے بد بو کا آنا

12:مزید یہ ڈیپریشن کی علامتوں کا  باعث بن سکتا ہے ،جیساکہ نیند کا نہ آنا ، بے چینی ،کمزوری، کسی کام میں دل نہ لگنا، افسردگی , چڑچڑاپن وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔

ڈیسفیگیا کی اقسام اور وجوہات

عام طور پر dysphagia کی تین قسمیں ہوتی ہیں۔

۔1: oral dysphagia ،جس میں مریض کو  منہ کے کسی مسلئے کی وجہ سے ڈیسفیگیا ہوتا ہے۔ یہ فالج کی وجہ سے زبان میں کمزوری کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔

۔2:Pharyngeal Dysphagia ، یہ گلے کے کسی مسئلے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جیسے پارکنسنز کی بیماری، اسٹروک ، گلے کی ٹیومر،ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ کا آنا یا فالج کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

۔Esophageal dysphagia ،3,جسے low dysphagia بھی کہا جاتا ہے- ایسی حالت جس میں غذائی نالی میں مسائل کی وجہ سے نگلنے میں دشواری ہوتی ہے۔  یہ اکثر رکاوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے جس میں اکثر سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔

جیسے Achalasia – ایک ایسی حالت جس میں غذائی نالی کا نچلا حصہ نہیں کھلتا اور کھانے کو معدے میں داخل نہیں ہونے دیتا، جس کی وجہ سے مریض کو  پہلے سولڈ  چیز جیسے روٹی نگلنے میں مشکل ہوتی ہے۔ پھر پینے کی چیز جیسے پانی وغیرہ نگلنے میں دشواری ہوتی ہے ،

غذائی نالی میں ٹیومر یا کینسر کا ہونا

 گرڈ کا ہونا (Gastro Esophageal Reflux disease)

دائمی شوگر یا کسی بھی وجہ سے عصابی بیماری کا ہونا ، اس میں مریض کو دونوں چیزوں یعنی کھانے اور پینے کی اشیاء کو نگلنے میں دشواری اور درد  ہو سکتا ہے۔

ڈیسفیگیا کی تشخیص و علاج

کسی بھی معدے کے مسلئے کی تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں, باقی ڈیسفیگیا کی تشخیص کے لیے کچھ ٹیسٹ کروائیں جاتے ہیں جیساکہ

1)24 Hour pH monitoring test

یہ گرد کی تشخیص کےلئے بھی اچھا ٹیسٹ مانا جاتا ہے۔

2) Endoscopy, (EGD)

یہ ٹیسٹ بھی  غذائی نالی اور معدے کے مسئلے کی جانچ کے لیے کیا جاتا ہے۔

3) Manometry

یہ ٹیسٹ نگلتے وقت غذائی نالی میں پٹھوں کے دباؤ اور تنگی کو محسوس کرتا ہے۔  یہ غذائی نالی کی پوری لمبائی میں پٹھوں کی سرگرمی کے نمونوں کا پتہ لگا سکتا ہے، جیسے غذائی نالی کی حرکت بہت کمزور ہے یا بہت مظبوط ہے.

4) Barium studies / X ray  etc

باقی اسکا علاج ڈیسفیگیا کی وجہ کے مطابق ہوتا ہے، پہلے میڈیکل علاج کیا جاتا ہے، جیسے achalasia کے مسئلے Botulinum toxin injections اور PPI استعمال کیئے جا سکتے ہیں ۔اگر میڈیکل علاج سے مریض کو فائدا نہ ہو تو پھر سرجری کی جاتی ہے۔

Regards Dr Akhtar Malik

Loading