Daily Roshni News

کیا ۔۔مرچیں یا زیادہ مرچوں والا کھانا مردوں کے سپرم کو کمزور کرتا ہے آفزائش نسل کی غرض سے؟

کیا مرچیں یا زیادہ مرچوں والا کھانا مردوں کے سپرم کو کمزور کرتا ہے آفزائش نسل کی غرض سے؟

تحریر: سہیل افضل

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )تو اس کا جواب یہ ہے ایسی کوئی سائنسی سٹڈی اس حوالے سے شائع نہیں ہوئی جس سے یہ پتہ لگایا جائے کے مرچیں کھانے سے مردوں کا سپرم کمزور ہوتا ہے۔ یا یہ مستقبل میں بچے بنانے کے قابل نہیں رہتے۔

مرچوں کے اندر موجود مرکب Capsaicin دراصل وہ چیز ہے جب ہم مرچیں کھاتے ہیں تو یہ ہماری زبان پر جلن پیدا کرتا ہے جس سے ہمیں مرچیں کھانے سے منہ میں زیادہ جلن محسوس ہوتی ہے۔ پسینہ بھی آتا ہے اور ہمارا بلڈ پریشر بھی بڑھتا ہے لیکن  ان کا مردوں کی fertillity سے کچھ لینا دینا نہیں۔  یہ بھی ایک فضول وہم ہے ہر اس وہم کی طرح جو ہمارے معاشرے میں ہر طرف غیر ضروری طور پھیلائے گئے ہیں۔ مرچیں کھانے کے کچھ فوائد بھی ہیں جیسے یہ ہمارے موٹبلیزم کو بہتر کرتی ہیں یا دل کی صحت کو بھی بہتر کرتی ہیں اگر مناسب مقدار میں کھائی جائیں تو۔۔۔

یاد رہے جب ہم کوئی بھی چیز حد سے زیادہ استعمال کرتے ہیں تو اس کے فائدہ کم اور نقصان ہمیں زیادہ ملتا ہے۔ مرچیں زیادہ کھانے کے بھی کچھ نقصانات بھی ہیں جیسے کچھ سائنسی سٹڈیز کے مطابق اگر آپ لوگ بہت زیادہ jalapeños اور habaneros مرچیں کھانے کے عادی ہیں جو کے کافی تیز ہوتی ہیں عام مرچوں کی ورائٹی سے تو یہ مرچیں مردوں کے سپرم count میں کمی اور motility میں کمی لاتی ہیں۔ لہذا اگر آپ مرچیں کھانے کے شوقین ہیں تو ان کا استعمال اعتدال سے کریں۔

تحریر: سہیل افضل

Loading