Daily Roshni News

گال ٹیسٹ کا دوسرا روز : سری لنکا کے 312 رنز ، پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کے 312 رنز  کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

کھیل کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی سری لنکا  کے 312 رنز کے جواب میں آغاز میں ہی  پاکستان کا  ٹاپ آرڈر فلاپ ہوگیا اور 101 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، جس کے بعد سلمان آغا اور سعود شکیل کی جانب سے اننگز آگے بڑھائی گئی۔

پاکستان کی اننگز 

  پاکستان کی جانب سے  بیٹر امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن یہ جوڑی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی ،امام الحق دوسرے اوور میں صرف 1 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے اس کے بعد عبد اللہ شفیق  19 رنز  پر پربتھ جے سوریا کی گیند پردھننجیا ڈی سلوا  کو کیچ دے بیٹھے ۔

 شان مسعود 30 گیندوں پر 39 رنز  بناکر رمیش مینڈس کا شکار ہوئے  جس کے بعد آئےکپتان بابر اعظم  بھی ٹیم کے اسکورز کو زیادہ  آگے نہ بڑھاسکے اور پربتھ جے سوریا کی گیند پر  صرف 13 رنز پر سدیراسمارا وکرما کو کیچ دے دیا، وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے 15 گیندوں پر 17 رنز کی  اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی اننگز

دوسرے روز کھیل کا آغاز  سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان  پر  242 رنز سے کیا۔  

 دوسرے روز سری لنکا کی جانب سے  اننگز کا آگاز  دھننجیا ڈی سلوا اور رمیش مینڈس نے کیا لیکن رمیش مینڈس 40 گیندوں پر 5 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار ہوگئے، فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دھننجیا ڈی سلوا کو  122 رنز  جبکہ رمیش مینڈس کو صرف 4 رنز کے ساتھ پویلین بھیجا، کوسن رجیتھا بھی صرف 8 رنز پر ابرار احمد کی گیند پر عبد اللہ شفیق کو کیچ دے بیٹھے۔

سری لنکا کی جانب سے  ڈی سلوا نے 214 گیندوں پر 122 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، یوں پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم  312 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

کھیل کا پہلا روز

گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز اسکور کر لیے تھے۔

سری لنکا کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر دھننجایا ڈی سلوا اور تجربہ کار کھلاڑی اینجلو میتھیوز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، 2  مرتبہ بارش سے متاثر ہونے کے سبب پہلے روز 65 اعشاریہ 4 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

کھیل کے پہلے روز  پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

Loading