Daily Roshni News

گذشتہ سے پیوستہ۔۔۔ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی مد ظلہ العالی

آخری حصہ   انسان  حیوان سے ممتاز  ہے

کتاب نظریہ رنگ و نور

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی مد ظلہ العالی

گذشتہ سے پیوستہ

انتخاب۔۔۔نسرین اختر  عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ گذشتہ سے پیوستہ۔۔۔ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی مد ظلہ العالی)

نارنگی پھل کا چھلکا، پھانک، پھانک کے اندر گودا، گودے کے اندر بیج، بیج کے اندر گری ہر چیز کا رنگ مختلف ہے۔ لیکن دنیا والے اسے نارنگی سے موسوم کرتے ہیں۔ دودھ سے حاصل شدہ جوہر کو کھویا یعنی ’’کھو دیا‘‘ کہا جاتا ہے۔ بھگت کبیر کہتے ہیں یہ کیسی اندھیر نگری ہے جہاں ہر چیز کو وہ نام دے دیا گیا ہے جو وہ نہیں ہے۔

جب ہم انسانی زندگی کی ساخت اور ارتقاء کے بارے میں سوچ بچار کرتے ہیں اور کائناتی نظام میں زندگی کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہم یہ جان لیتے ہیں کہ ہر انسان دوسرے انسان کی زندگی سے ناواقف ہے۔ ہر انسان جانتا ہے کہ میری زندگی کے بارے میں میرے علاوہ دوسرا کوئی شخص نہیں جانتا۔ انسانی زندگی کا یہی چھپا ہوا رخ انسان کو حیوانات سے ممتاز کرتا ہے۔ یعنی انسان حیوانات سے اس لئے ممتاز ہے کہ حیوانات میں اخفاء نہیں ہے۔اس پوری وضاحت سے یہ نتیجہ مرتب ہوا کہ انسان کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کو چھپاتا اور اچھائیوں کو بیان کرتا ہے۔ انسانی ساخت کا یہ شعوری امتیاز ہی دراصل اس کو علوم و فنون کی طرف متوجہ کرتا ہے۔

انتخاب  : نسرین اختر عظیمی

Loading