گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کے تجربے کو بھیانک قرار دیدیا ہے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کا 16 ماہ کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔
انہوں نے کہا پارٹی کے اندر حکومت میں شمولیت کیلئے رائے بہتر نہیں، پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوگی تو ناکامی کا ملبا اٹھانا پڑے گا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہتکِ عزت بل کے معاملے پر پنجاب حکومت نے دھوکا کیا، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یاد رہے کہ جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی میزبان سلیم صافی کے ساتھ خصوصی گفتگو ہفتے کی شب 10 بج کر 5 منٹ پر جیو نیوز سے نشر کی جائیگی۔