Daily Roshni News

گو وقت کی بے مہری سے ہم ٹوٹ گئے پر۔۔۔شاعر۔۔۔ناصر نظامی

غزل

شاعر۔۔۔ناصر نظامی

گو وقت کی بے مہری سے ہم ٹوٹ گئے پر

حالات کے قدموں پہ جھکے، سر نہیں اپنے

گو پہلے سے پہرے توقفس، پر نہیں اپنے

اب اڑنے کی خواہش ہے مگر، پر نہیں اپنے

سورج کی تمازت سے کہیں ٹوٹ نہ جائیں

سیلاب کی زد میں، تو رہے،گھر نہیں اپنے

اس بار شب ظلم کو، سر کرکے رہیں گے

یا دست ستم گر نہیں، یا، سر نہیں اپنے

گل مانگیں تو ہم، خار مغیلاں بھی نہ پائیں

اتنے تو گئے گزرے، مقدر نہیں اپنے

گو وقت کی بے مہری سے ہم ٹوٹ گئے پر

حالات کے قدموں پہ جھکے، سر نہیں اپنے

اک عمر ہمیں روتے ہوئے گزری ہے ناصر

آنکھوں کے کبھی گوشے ہوئے، تر نہیں اپنے

ناصر نظامی

Loading