Daily Roshni News

گیارھویں شریف کی بابرکت ساعتوں میں صوفی محمد اکرم مرحوم کی برسی کا انعقاد منہاج القر آن دی ہیگ میں کیا گیا ۔۔

گیارھویں شریف کی بابرکت ساعتوں میں

صوفی محمد اکرم مرحوم کی برسی کا انعقاد

منہاج القر آن دی ہیگ میں کیا گیا ۔۔

نیدر لینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔محمد جاوید عظیمی) فرما نبردار اولاد اپنے والدین کی دنیاوی زندگی سے اخروی زندگی میں منتقلی کے بعد بھی اپنی فرمانبرداری کا  ثبوت دیتے ہوئے ان کی روحوں کو اثصال ثواب نذر کرنے کے لئے قرآنی روحانی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں ۔

گزشتہ دن بروز جمعتہ المبارک 23جون 2023 کو عصر کی نماز کے بعد معروف سماجی شخصیت اور منہاج القرآن انٹر نیشنل دی ہیگ کے صدر خالد محمود نے ماہانہ گیارہویں شریف کی برکتوں کےزیر سایہ اپنے والد صوفی محمد اکرم کی سالانہ برسی کا پر وقار انعقاد بھی کیا ۔

مذکورہ تقریب میں خواتین وحضرات اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ متذکرہ تقریب کے دوران بانی  محفل کے والد مرحوم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے علامہ حافظ نزیر احمد قادری نے کہا صوفی محمد اکرم مرحوم  انتہائی دین دار اور مودب شخصیت کے حامل تھے مرحوم آغاز سے ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سے وابستہ ہوگئے تھے آج ان کی چار نسلیں مذکورہ ادار ے سے قلبی طور پر وابستہ ہیں

اور اس کو مزید فروغ دینے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں اس برسی کی  کی پروقار تقریب میں حافظ غلام مصطفٰے نقشبندی، علامہ احمد رضا  نقشبندی اور دیگر علمائے کرام بھی شریک ہوئے ۔ پروگرام کے دوران علامہ حافظ یاسر نسیم نے ذکر جہر کروایا قبل ازیں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا ۔ جبکہ نعت خواں حضرات نے نبی رحمت ﷺ کی بارگاہ میں محبتوں کے پھول نچھاور کئے ۔ تقریب کے اختتام پر بانی محفل نے شرکاء کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع لنگر سے کی گئی ۔

Loading