Daily Roshni News

گیارہ سال کے شمسی چکر

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)گیارہ سال کے شمسی چکر میں سورج کی Activity کم سے کم (Solar Minimum) (1996) سے 2001 میں اپنے عروج (Solar Maximum) پر گئی اور پھر 2006 تک دوبارہ کم سے کم پر آگئی۔ یہ شمسی چکر نمبر 23 تھا، 1755 سے ریکارڈنگ شروع ہونے سے لے کر اب 25 واں چکر جاری ہے۔

 شمسی چکر نمبر 23 تقریبا 12 سال تک جاری رہا اور اس کے دوران زیادہ سے زیادہ اوسطا 180 سیاہ دھبے (sunspot) سورج کی سطح پر ایک وقت میں دیکھے گئے (نومبر 2001)۔ اور سورج کی سطح سے شمسی طوفان کی سب سے مضبوط لہر (Solar Flare) 2005 میں X17 شدت کی ریکارڈ کی گئی تھی۔ یہ تصویر ناسا کی طرف سے اس شمسی چکر میں سورج کی مقناطیسی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ 2025 میں شمسی چکر نمبر 25 کا عروج ہونے جارہا ہے۔

 ثاقب علی

Loading