Daily Roshni News

ہالینڈ بھر میں الیکشن 22نومبر2023ہوں گے۔

ہالینڈ بھر میں الیکشن 22نومبر2023ہوں گے۔

26 سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کی فہرستیں

جاری کر دی ہیں۔۔۔۔۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ حصوصی) ہالینڈ بھر میں قومی اسمبلی پارلیمنٹ اور یہاں  کی زبان میں Tweede Kamerکے الیکشن بروز بدھ22نومبر 2023کو منعقد کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی  گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ انتخابات کے باعث ہالینڈ بھر میں گہماگمی نظر آرہی ہے ۔ ان انتخابات میں 26سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں ان جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کی فہرستیں جاری کر دی ہیں جبکہ ان سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں کوبھی اپنا امیدوار مقرر کر رکھا ہے تاہم مراکش اور ترکی کے مسلمانوں نے اپنے سیاسی جماعت کے امیدوار بھی میدان میں اتار رکھے ہیں ۔ شیڈول کے مطابق انتخاب والے دن ووٹرز صبح ساڑھے سات سے  رات نو بجے تک بغیر کسی وقفے کے  اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں  ووٹر کی آسانی کے لئے ان کے گھروں کے قریب اسکولز اور حکومت کی مقرر کردہ بڑی بڑی عمارتوں میں پولنگ بو تھ بنائے گئے ہیں یعنی اس سلسلے میں کسی خاص پولنگ اسٹیشن  جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انتخاب والے دن چونکہ عام تعطیل نہیں ہوتی ہر شہری اپنے معمول کے مطابق کام  پر جاتا ہے۔ اس  لئے شہری اپنے کام پر بھی مقرر کردہ جگہ پر اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتا ہے۔ جو شہری دوسرے شہروں سے ٹرینوں کے ذریعے سفر کر کے  کام کرنے جاتے ہیں  ان کی سہولت کے لئے ٹرین اسٹیشن پر بھی مقرر کی گئی جگہ پر ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتا ہے ۔ متذکردہ نظام کے تحت کوئی شہری بھی با آسانی کسی شہر میں اپنا ووٹ کاسٹ کر سکتا ہے اور اگر کوئی بیمار یا کوئی اور عذر ہے تو  وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے کسی رشتہ دار عزیز  یا دوست کو اپنا مجاز قرار دے سکتا ہےووٹنگ کا عمل الیکڑونک سسٹم پر ہو تا ہےووٹ کاسٹ کرتے ہی یہ فوراً چیف الیکشن کمشنر  کے بنائے گئے سسٹم میں درج ہو جاتا ہے۔اس سسٹم کے تحت  ووٹوں کی گنتی کرنا بھی آسان اور شفاف ہو جاتا ہے اس وقت تمام سیاسی جماعتیں اپنا اپنا منشور عوام تک پہنچانے میں شب و روز مصروف عمل ہیں  خاص بات یہ ہے کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں کوئی بڑے بڑے جلسے یا جلوس منعقد نہیں کئے جاتے ،پارٹی رہنما وی چینلز پر ایک مخصوص وقت میں اپنی پارٹی کے منشور کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں عوام فیصلہ کرتی ہے کہ کس پارٹی کا منشور اچھا ہے اور کس کو ووٹ کاسٹ کرنا چاہیےووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان چیف الیکشن  کمشنر کرتا ہے اس اعلان کو تمام جماعتیں تسلیم کرکے جیتنی والی پارٹی کےسربراہ کو مبارکباد دی جاتی  ہے ۔ اس طرح سیاسی جماعتیں آئندہ انتخابات کی تیاری میں لگ جاتی ہیں۔

Loading