Daily Roshni News

ہالینڈ بھر میں برفباری اور شدید ترین سردی کی لہر

ہالینڈ بھر میں برفباری اور شدید ترین سردی کی لہر

اپنے عروج پر، شہریوں کو پریشان کرکے  رکھ دیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) دنیا  بھر میں موسمیاتی  تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے ممالک جہاں کبھی بارش مشکل سے ہوتی تھی وہاں اب برفباری بھی ہو تی ہے۔اس پر دنیا بھر کے ممالک حیران ہیں۔ گزشتہ شند ہفتوں  سے ہالینڈ میں برفباری اور شدید ترین سردی کی لہر اپنے عروج پر ہے۔ آئے دن محکمہ موسمیات  KNMIکی جانب سے برفباری اور ٹھنڈے موسم کی پیش گوئی معمول بن گیا ہے۔ اس سرد ترین موسم کے باعث بے شمار پروازوں کو معطل کیا گیا اور بیرون ممالک آنے والی پروازوں کو لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ رن وے برفباری کے باعث خطرناک صورت اختیار  کر گیا تھا اس لئے کسی بھی حادثے سے بچنے  کے لئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر سے امریکہ جہاں شدید برفباری کے باعث درجہ حرارت منفی 30ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کیینڈا میں منفی 53ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

ہالینڈ میں اس وقت محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آنے والے دنوں  میں درجہ حرارت بتدریج بڑھے گا مگر بارشیں بھی ہونے  کی توقع ہے۔ یورپ کے دیگر ممالک کے شہریوں کی طرح ہالینڈ کے شہری بھی  شدید ترین سرد موسم کے باعث پریشان ہیں۔ جبکہ حفاظتی اقدامات کی وجہ سے گھروں سے باہر نکلنے میں انتہائی احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔ امید ہے آنے والے دنوں میں سرد موسم میں قدرے کمی واقع ہونے کے امکانات ہیں۔

Loading