Daily Roshni News

ہالینڈ کے بادشاہ کی سالگرہ پاکستان کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے دھوم دھام سے منائی۔

ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزنیڈرکی سالگرہ

پاکستان کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے مسرت و شادما نی اور

نیک تمناؤں کے پیغامات کے ساتھ   دھوم دھام سے منائی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی)گزشتہ روز بروز ہفتہ 27اپریل2024کو ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزنیڈر کی سالگرہ کا دن ہالینڈ بھر میں جشن کی صورت میں ہالینڈ بھر میں منایا گیا۔ ملک کے طول و عرض میں مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔

اس سلسلے میں خوشی کا اظہار کرنے کے لئے  پاکستان کمیونٹی کی نمایاں ، متحرک شخصیات اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی ، مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود، میاں عمران، چوہدری محمد اقبال قاضیاں، محمد یاسر سعید، جاوید بٹ  پیارے، مجتبےٰخادم بٹ، میاں  مظفر حسین  اور چوہدری علی اعجاز  نے ایک نشست میں بادشاہWillem Alexanderکی صحت و تندرستی  ، طویل زندگی اور ہالینڈ کی مزید ترقی، خوشخالی کے لئے نیک تمناؤں اور خواہشات  کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر لذت  کام و دہن کے سلسلے میں میٹھے حلوہ جات اور دیگر شریں اشیاء استعمال کرکے والہانہ خوشی کا اظہار کیا گیا۔ بعدازاں نشست میں موجود کمیونٹی کی معزز شخصیات نے  گرما گرم پاکستانی کڑک چائے سے بھی  استعفادہ کیا۔

Loading