Daily Roshni News

ہرطرح کے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد

جدہ: سعودی حکام نے ہرطرح کے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اب ہرطرح کے وزٹ ویزے پر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی ہوگی اور آج سے صرف حج ویزے کے حامل افراد ہی مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکیں گے۔

سعودی وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہےکہ مکہ مکرمہ میں موجود وزٹ ویزے کے حامل افراد فوری طورپر وہاں سے نکل جائیں۔

Loading