Daily Roshni News

ہمارے ارکان کو ڈرا دھمکا کر ساتھ ملانے سے ہی ان کے نمبرز پورے ہوسکتے ہیں: سلمان اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے ارکان کو ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ ملایا تو ان کے پارلیمنٹ میں نمبرز پورے ہوں گے۔

 سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حکومت دھونس اور جبر سے ہی نمبر پورے کرے گی۔

اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہر طریقے سے سپریم کورٹ کو مغلوب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 10 اراکین اسمبلی کو 9 ستمبر کی شب پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا گیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سارجنٹ قومی اسمبلی اور 4 سکیورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا تھا۔

گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار 10 ارکان کے لاجز کو سب جیل قرار دے دیا جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

دوسری جانب  وزیر دفاع خواجہ آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی اور حکومت کے پاس اسے منظور کروانے کیلئے نمبرز پورے ہیں۔

پارلیمنٹ کی راہداری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جس پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا کل کے اجلاس میں آئینی ترامیم لائی جا رہی ہیں؟ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جی کل اجلاس میں آئینی ترامیم پیش کریں گے۔

صحافی کی جانب سے دوسرا سوال کیا گیا کہ کیا آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے ہیں، جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ جی ہمارے پاس آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے ہوچکے ہیں۔

Loading