ہم روتے کیوں ہیں؟
تحریر۔۔۔حنا عظیم
(قسط نمبر1)
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ہم روتے کیوں ہیں۔۔۔ تحریر ۔۔۔حنا عظیم)ہم روتے کیوں ہیں؟، رونا کیوں ضروری ہے؟ کیا آنسوؤں سے رونا صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے؟ ماہرین کے مطابق آنسو آپ کے ضبط کا بندھن توڑ کر آپ کے دل اور دماغ کو کسی بڑے نقصان اور تباہی سے بچا لیتے ہیں۔
رونا ۔۔ ہم میں سے کسی کے لیے بھی انوکھا اثر نہیں ہے۔
لیکن رونا کسے کہتے ہیں ؟ کیا صرف چیخنے چلانے کا نام رونا ہے؟
نہیں۔ ہم کیوں روتے ہیں، اس کے جواب میں صرف ایک معمولی سے درد کے سگنل سے لے کر کسی بڑے معمے تک کی بے شمار وجوہات موجود ہیں۔
ریسرچرز نے اس حوالے سے حیرت انگیزانکشافات کیے ہیں۔ ان کے مطابق آنسو پیدا کرنے والے گلینڈز، محسوسات اور جذباتیت سے تعلق رکھنے والے دماغ کے حصوں کے مابین ایک نیورونل کنیکشن پایا جاتا ہے۔ دراصل رونے کا لفظ اس وقت استعمال کیا جاتا ہے
جب کسی کی آنکھ سے آنسو ٹپک رہےہوتے ہیں ۔ یعنی ہماری آنکھ سے نکلنے والے یہ آنسو ہیں جو لفظ رونے کو بے معنی پہناتے ہیں۔
عالی سطح پر مقبول سائنسی مضامین کے مصنف چپ والٹر Chip Walter کے مطابق تمام جانور ، چرند، پرند پریشانی یا خوف کی صورت میں چخیتے ہیں، چلاتے ہیں مگر صرف ہم انسان رب کائنات کی وہ واحد مخلوق ہیں جن کی آنکھوں سے بہنے والے آنسو اپنے اندر مخصوص معنی رکھتے ہیں اور ہمارے جذبات کی شدت کی ترجمانی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ چلتے چلتے میز کے کونے سے ٹکرا گئے تو آہ کی آواز کے ساتھ جلدی سےگھٹنا پڑ کر بیٹھ جائیں گئے ۔ اسے سہلائیں گے ، سکائی کریں گے یا بام لگا لیں گے ۔ لیکن اگراس لمحے درد کی شدت آپ کی برداشت سے باہر ہو گئی تو سب سے پہلے لاشعوری طور سے آپ کی آنکھوں سے دو آنسو ضرور ٹپک جائیں گے ۔ چاہے آپ چیخنا چلانا نہ بھی کریں۔
دراصل آنسو ضبط کا بندھن توڑ کر دل اور دماغ کو کسی بڑے نقصان اور تباہی سے بچا لیتے ہیں۔
آنکھوں سے نکلنے والا پانی یا آنسوؤں کو نوعیت اور وجوہات کی بناء پر تین اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ یعنی ہماری آنکھ میں تین طرح کے آنسو بنتے ہیں۔
Basal Tears
آنکھ کو تر رکھنے والے آنسو
آنسو کے غدود ہماری آنکھوں میں مسلسل نمی پیدا کرتے ہیں جس سے ہماری آنکھیں محفوظ رہتی ہیں اور خشک نہیں ہوتیں۔ یہ کی ہماری بینائی کو بھی بہتر بناتی ہے ۔ ہر بار جب ہم پلک جھپکتے ہیں۔ یہ تھی ہماری آنکھوں میں پھیل جاتی ہے ۔اسی نمی کو Basal tears یا آنکھ کو تر رکھنے والے آنسوکہا جاتا ہے۔
Reflex Tears
رد عمل کے آنسو
اس طرح کے آنسو اس وقت ہماری آنکھوں میں آتے ہیں جب ان میں کوئی چیز چلی جاتی ہے ۔ جیسے اچانک کھٹک۔ کوئی دھول مٹی یا دھواں یا پھر پیاز کاٹنے کا عمل ۔ جس کی وجہ سے ہماری آنکھون میں بھرنے والا پانی آنکھ کی صفائی اور اسے کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے ایک قدرتی صفائی کا عمل شروع کر دیتا ہے۔ اس عمل کی وجہ سے آنکھ میں آنسو تیر جاتے ہیں۔ یہی وہ آنسو ہوتے ہیں جو جمائی لیتے اور ہنستے وقت بھی ہماری آنکھوں میں آجاتے ہیں۔
Emotional Tears
جذباتی آنسو جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ان آنسوؤں کا تعلق جذبات سے ہے۔ یہ جذباتی آنسو مختلف وجوہات کی بنا پر ہماری آنکھوں سے بہتے ہیں۔ مثلا جب ہم دکھی ہوتے ہیں۔ یا کسی جسمانی یا نفسیاتی تکلیف میں ہوتے ہیں۔ ماہر حیاتیات اموز زہاوی Amotz Zahaviاس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آنسوؤں کے پیچھے انتہائی گہرے اور سچے جذبات پوشیدہ ہوتےہیں جنہیں نہایت سنجیدگی سے توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔جاری ہے۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اکتوبر2017