Daily Roshni News

ہم زخم کی مرہم پٹی کے لیے سفید رنگ ہی کیوں استعمال کرتے ہیں؟

ہم زخم کی مرہم پٹی کے لیے سفید رنگ ہی کیوں استعمال کرتے ہیں؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جواب. 1: کاٹن کا قدرتی رنگ وائیٹ ہوتا ہے ایسے میں اگر ہمیں اس کو کسی اور رنگ میں ڈھالنا ہو تو اس کو ڈائی کرنا پڑتا ہے۔ اس عمل کے دوران مختلف کیمیکلز استعمال ہوتے ہیں۔ اب اگر اس ڈائی شدہ پٹی جو کہ کیمیکلز سے بھری ہے کو زخم پہ لگایا جائے تو اس میں موجود ڈائی کے کیمیکلز زخم کیساتھ ری ایکشن کرکے انفیکشن کر سکتے ہیں۔ جبکہ سفید رنگ بلیچنگ کے بعد مل جاتا ہے اور یہ زخم پہ انفیکشن کا باعث نہیں بن سکتی۔

2: سفید رنگ ایک ایسا رنگ ہے جس پہ اگر چھوٹا سا دھبّہ بھی لگ جائے تو پتا لگ جاتا ہے۔ یہ وہ دوسری وجہ ہے جس کی بنا پہ اسے پٹی کے طور پہ استعمال کیا جاتا ہے تا کہ ہلکی سے ہلکی انفیکشن یا پیپ پڑنے پہ بھی ہمیں اسکا پتا لگ سکے۔

لیکن میرے خیال سے پہلا ریزن ہی حتمی جواب ہے۔ کیونکہ دوسرا ریزن پائیوڈین لگانے کے بعد کارآمد نہیں رہتا۔

Loading