Daily Roshni News

ہندوستان کی ریاست کتیانہ جونا گڑھ میں ایک سنگ تراش رہتا تھا

ہندوستان کی ریاست کتیانہ جونا گڑھ میں ایک سنگ تراش رہتا تھا

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ہندوستان کی ریاست کتیانہ جونا گڑھ میں ایک سنگ تراش رہتا تھا جو حضور نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ  وسلم کا دیوانہ تھا💚❤

درودشریف سے اسے محبت تھی کام کے دوران بھی وہ درودشریف پڑھتا رہتا تھا درودشریف کی مشہور کتاب دلائل الخیرات اسے زبانی یاد تھی❤

اس کا ایک معمول تھا جب بھی کوئی پتھر تراشتا تو اس کا ایک باب پڑھتا. ایک دفعہ حج کے موسم میں قافلے مکہ مکرمہ کی طرف رواں دواں تھے تو اس کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا💞

ایک رات جب سویا تو دل کی آنکھیں کھل گئیں. کیا دیکھتا ہے کہ مدینہ منورہ میں حاضر ہے اور حضور نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ  وسلم بھی جلوہ فرما ہیں💚

سبز گنبد کے انوار سے فضا منور ہو رہی ہے اور مسجد نبوی صلی ﷲ علیہ وآلہ  وسلم کے مینار بھی نور برسا رہے ہیں، مگر ایک مینار کا کنگرہ شکستہ تھا❤

اتنے میں حضور نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ  وسلم کے لب مبارک کو جنبش ہوئی اور الفاظ یوں ترتیب پائے دیوانے وہ دیکھو، ہماری مسجد کے مینار کا ایک کنگرہ ٹوٹ گیا ہے، تم ہمارے مدینہ منورہ میں آؤ اور اس کنگرے کو ازسرنو بنا دو💞

جب اس سنگ تراش کی آنکھ کھلی تو کانوں میں حضور نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ  وسلم کے ادا کئے ہوئے کلمات گونج رہے تھے💚

مدینے کا بلاوہ آ چکا تھا. مگر سنگ تراش کی آنکھوں میں یہ سوچ کر آنسو آئے کہ میں تو بہت غریب ہوں، میرے پاس مدینہ منورہ جانے کے وسائل کہاں ہیں، لیکن عشق نے ہمت دی، 😥

آرزو نے دلاسہ دیا کہ تمہیں تو خود حضور نبی کریم صلی علیہ وآلہ  وسلم نے بلایا ہے، تم وسائل کی فکر کیوں کرتے ہو. چنانچہ دیوانے نے رخت سفر باندھا. اوزار کا تھیلا کندھے پر چڑھایا اور پور بندر کی بندرگاہ کی طرف چل پڑا

ادھر پور بندر کی بندرگاہ پر سفینہ مدینہ تیار کھڑا تھا مسافر پورے ہو چکے تھے مگر عجیب تماشا تھا کہ کپتان کی کوشش کے باوجود سفینہ چلنے کا نام نہ لیتا تھا💞

اتنے میں جہاز میں سے کسی کی نظر دور سے جھومتے ہوئے آتے دیوانے پر پڑی لوگ سمجھے کہ شاید ایک مسافر رہ گیا تھا جہاز گہرے پانی میں کھڑا تھا. دیوانے کو لینے کے لیے ایک کشتی آئی💞

دیوانہ اس کشتی کے ذریعے جہاز میں سوار ہو گیا. اس کے سوار ہوتے ہی جہاز جھومتا ہوا مدینے چل پڑا. نہ اس سے کسی نے ٹکٹ مانگا. نہ اس کے پاس تھا. بالآخر دیوانہ مدینہ منورہ پہنچ گیا💚❤

اب دیوانہ جھومتا ہوا روضہ رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ  وسلم کی طرف چلا جا رہا تھا کچھ خدام حرم کی نظر دیوانے پر پڑی تو پکار اٹھے ارے یہ تو وہی ہے جس کا حلیہ ہمیں دکھایا گیا ہے💞

دیوانے نے اشکبار آنکھوں سے سنہری جالیوں پر حاضری دی. پھر باہر آ کر خواب میں جو جگہ دکھائی گئی تھی، اس کو دیکھا تو واقعی ایک کنگرہ شکستہ تھا❤

اپنی کمر میں رسی بندھوا کر خدام کی مدد سے دیوانہ گھٹنوں کے بل اوپر چڑھا اگر حضور نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کا حکم نہ ہوتا تو عاشق گنبد و مینار پر جانے کی جرأت تو کجا ایسا کرنے کے لیے سوچ بھی نہیں سکتا💞

اور حسب الارشاد کنگرہ ازسرنو بنا دیا واہ رے دیوانے دیوانے کی خوش بختی جب دیوانے کی بے تاب روح نے سبز گنبد کا قرب پایا تو بے قراری اور اضطراب بے حد بڑھ گیا. دیوانہ کام مکمل کر چکا تھا اور اب اسے نیچے آنا تھا،

لیکن اس کی روح مضطر نے لوٹنے سے انکار کر دیا. جب دیوانے کا وجود نیچے آیا تو دیکھنے والوں کے کلیجے پھٹ گئے کیوں کہ دیوانے کی روح تو کبھی کی سبز گنبد کی رعنائیوں پر نثار ہو چکی تھی❤💚

دیوانہ دم توڑ چکا تھا💞

💞 فِداک اٙبِی و اُمّی و رُوحِی و ماٰلی و نٙفسی و وٙلدیّ  یٙارٙسُول اللّہ ﺻَﻠّﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧُ علیہ ﻭَّﺁﻟِﮧ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ 💞

💚اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَارَسُوْلَ اللہ❤

❤اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَاحَبِیْبَ اللہﷺ💚

💚اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَا نُوْرَ اللہﷺ❤

❤اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاخَاتَمُ الْاَنْبِیَاءِ وَالْمُرْسَلِیْنْﷺ💚

Loading