Daily Roshni News

یوم تکبیر ، دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا دن ہے۔۔۔محمد جاوید عظیمی

یوم تکبیر ، دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں

ملانے کا دن ہے، محب وطن پاکستانیوں کو

مبارکباد پیش کرتاہوں ۔۔محمد جاوید عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے میڈیا  کے نمائندگان سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ آج 28مئی وطن عزیز پاکستان میں فخر سے منایا جا رہا ہے اور اس دن کی مناسبت سے پاکستان بھر کی مساجد میں اللہ تعالیٰ کے حضور اظہار تشکر کیا جارہا ہے اور وطن عزیزکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی مناجات کی جارہی ہیں۔ مدیر اعلیٰ روشنی نیوز نے  اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کا دن ہے اس دن نے ہمیں سراٹھا کر زندگی گزارنے کا موقعہ فراہم کیا ہے اس پر مسرت موقعہ پر محب وطن پاکستانیوں کو صمیم  قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جاوید عظیمی نے دعائیہ  کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم اور رسول محتشمﷺ کے صدقے سے ہمارے وطن کو سلامت اور شادو آباد رکھے ۔آمین ثمہ آمین۔

Loading