Daily Roshni News

یوم یکجہتی کشمیر، احتجاجی مظاہرہ

یوم یکجہتی کشمیر، احتجاجی مظاہرہ

کشمیر پیش فورم نیدرلینڈ ز کے زیر اہتمام

5فروری 2024کو عالمی عدالت دی ہیگ کے سامنے ہو گا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) مقبوضہ کشمیر کے کشمیری پچھلی کئی دہائیوں سے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں قرار داد پربھی  کوئی مثبت  عملدرآمدپیش رفت نہیں ہو سکی جبکہ بھارتی حکومت روزانہ کی بنیاد پر مظلوم کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھانے میں مصروف ہے۔ آزادی کے حصول کی خاطر کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں  مقیم کشمیری اور پاکستانی ہر سال باقاعدگی سے 5فروری کو کشمیریوں سے یوم یکجہتی  کے لئے ان کی حمایت میں اور بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کرتے ہیں۔ ہالینڈ میں بھی ہر سال کشمیر پیش فورم نیدرلینڈ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال مذکورہ فورم کے زیر انتظام و انصرام بروز پیر 5فروری 2024 کو دن تین بجے سے پانچ بجے تک عالمی عدالت دی ہیگ کے سامنے احتجاجی  مظاہرہ منعقد کر ے گی۔ اس احتجاجی مظاہرے میں مقررین کشمیریوں کی حمایت اور یکجہتی  کا اظہار کرنے کے لئے خطابات کر یں گے جبکہ مظاہرین  بھارتی حکومت کے خلاف  نفرت انگیز نعرے بازی کریں گے۔متذکرہ احتجاجی مظاہرے میں محب وطن اور انسان دوست پاکستانیوں اور کشمیری خواتین و حضرات سے شرکت کے لئے پرزور اپیل کی جاتی ہے۔ اس احتجاجی مظاہرے کے سلسلے میں مزید معلومات  حاصل کرنے کے لئے خبر کے ساتھ دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ ضرور کریں۔

Loading