Daily Roshni News

یونان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر 74 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا ،

یونان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر 74 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا ،

یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔انصر اقبال بسراء )شیخ الاسلام نے پوری دنیا میں لاکھوں نوجوانوں کے دلوں میں علم، ادب مصطفی ﷺ عشقِ مصطفیٰ  ﷺ، اور خدمتِ دین کا جذبہ بیدار کیا ،ارسلان خرم چیمہ  ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بے مثال  دینی، روحانی، سماجی، فلاحی، سیاسی، تنظیمی، انتظامی، علمی و تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی ۔

منہاج القران انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر ایتھنز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈے منایا گیا ،جس میں منہاج القران کے عہدیداران ،رُفقاء،کارکنانان ،وابستگان ،اراکین ،محبان ،کمیونٹی رہنماؤں اور عوام الناس نے کیثر تعداد میں شرکت کی ، تقریب کا آغاز آیات بینات سے کیا گیا،جس کے بعد ثناخوانوں نے مدحت مصطفی ﷺ پڑھا کر سماں بندھا دیا،منہاج نعت کونسل یونان کے اراکین نے اپنے قائد کی محبت میں ماہیے اور ترانے پڑھ کر خوب داد وصول کی ، دوران تقریب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی پر اور منہاج القرآن کی تاریخ پر بذریعہ پروجیکٹر  مختلف کلپس بھی چلائے گئے ،

شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین کا کہناتھا شیخ الاسلام کی علمی خدمات کا احاطہ کرنا انسانی عقل سے ماوراء ہے ،دنیا کا کوئی بھی شعبہ اٹھا کے دیکھ لیں آپ کو وہاں شیخ الاسلام کی تالیف و تصانیف ملیں گی ،آپ نے دنیا کا کوئی موضع نہیں چھوڑا چاہیں مذاہب ،ہو  سائنس ،ٹیکنالوجی ،سیاست ،صحافت ،عدل وانصاف ،نفسیات یا کوئی اور شعبہ ہو،آپ کی کُتب اور مقالات موجود ہیں ،آپ نے جو امن عالم کے لیے خدمات دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں ،آپ کی تنظیم دنیا بھر میں دُکھی انسانیت کی بلا تفریق خدمت کررہی ہے، آج ہم ایک ایسی نابغہ روزگار شخصیت کا یومِ ولادت منا رہے ہیں جنہوں نے علمی، فکری، اصلاحی اور روحانی محاذ پر امتِ مسلمہ کی رہنمائی کی ہے،شیخ الاسلام  نے پوری دنیا میں لاکھوں نوجوانوں کے دلوں میں علم، عشقِ مصطفیٰ ﷺ، اور خدمتِ دین کا جذبہ بیدار کیا،صدر تحریک ارسلان خرم چیمہ نے آنے والے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام کی سالگرہ کی مبارک دی ہے ،تقریب کے آخر میں 74 پاونڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Loading