Daily Roshni News

یہودی آبادکار اگلے ہفتوں میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول سکتے ہیں، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہودی قابضین آنے والے ہفتوں میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول سکتے ہیں۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ پر یہودی قابضین کے غیر قانونی دھاوے کو فنانس کرے گی۔ 

اسرائیلی وزارت ثقافتی ورثہ یہودی قابضین کی مدد کے لیے 5 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر مختض کرے گی۔ 

اسرائیلی وزارتِ ثقافتی ورثہ مسجد اقصیٰ پر غیر قانونی دھاوے کی پولیس اجازت کے لیے قومی سلامتی کی وزارت سے رابطے میں ہے۔ 

اسرائیلی آرمی ریڈیو کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیر قومی سلامتی اتمر بین گویر نے بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کے اندر یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینا ہمیشہ سے میری پالیسی رہی ہے۔

انتہا پسند وزیر اتمر بن گویر نے کہاکہ  وزیر اعظم نیتن یاہو کو ان کی اس پالیسی کا علم تھا۔

Loading