یہ رات تجدیدِ ایمان، گناہوں کی بخشش اور اللہ کی قربت حاصل کرنے کی عظیم رات ہے۔ قاری مدثر مصطفیٰ
یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصر اقبال بسراء)دنیا بھر کی طرح یورپ میں بھی آج شب برات مذہبی جوش و جذبے اور وعقدت سے منائی گئی،یونان میں بھی منہاج القران انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام مرکزی اسلامک سنٹر ایتھنز میں شب توبہ بسلسلہ شب برات روحانی اجتماع ہوا،جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین ،پاکستانی کی مذہبی ،سیاسی ،سماجی،صحافتی برادرای اور فرزند اسلام نے شرکت کی،
روحانی اجتماع کا آغاز کلام الہی سے کیا گیا ،اس کے بعد ثناخوانوں نے آقا دوجہاں ﷺ کی ذات پر دوردوسلام پڑھا ،استاد محمد لطیف نے خصوصی کلام پڑھ کر خوب داد وصول کی ،روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قاری مدثر مصطفیٰ کا کہنا تھا آج کی بابرکت رات قلب کی صفائی کی رات ہے ،آج اللہ کی رحمت انسانی روح کے بہت قریب ہوتی ہے ،ہمیں آج کی شب خوب رو رو کر اللہ کے حضور بخشش طلب کرنے چاہیے ،اپنے نفس کی،ظاہر وباطن کی قلب کی اصلاح کرنے چاہیے اللہ کی رحمت کے دروازے ہر وقت کھلُے ہوتے ہیں مگر آج کی شب اس کی عنایت خاص ہوتی ہے جو بخشش طلب کرتے ہیں اسکی رحمت کے طالب ہوتے ہیں وہ اسے پا لیتے ہیں ،روحانی اجتماع میں صلوٰۃ تسبیح ،قیام و اللیل اور سحری کا خصوصی اہتمام کیا گیا ، صدر منہاج القران یونان ارسلان خرم چیمہ نے روحانی اجتماع میں آنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء کو آج کی بابرکت شب کے فیوض برکات سمٹنے کی توفیق عطا فرمائے ، روحانی اجتماع میں امت مسلمہ ،دین اسلام کی سربلندی اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی ۔