Daily Roshni News

۔۔29گفتگو والیم نمبر

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سوال: اس دنیا میں رہتے ہوئے بہت سے لوگ ہیں جن کے نصیب اچھے نہیں ہیں ۔

جواب:- پہلے آپ نصیب کو سمجھ لیں ۔

” آپ نصیب کو سمجھ نہیں رہے ۔

“اگر ایک انسان دنیا میں بادشاہ ہے ، بااختیار ہے ، بڑا صاحبِ اقتدار ہے

” اور وہ فرعون ہے ، تو ہمارے خیال میں وہ بدنصیب ہے ،”

” نصیب کا تعلق آخرت کی فلاح سے ہے ۔ “

اب بتاؤ

کہ کون سا رنگ ہے جو اس کی فلاح میں رکاوٹ بن رہا ہے ۔

کالا رنگ؟ نہیں ہے ۔

کون سی غریبی ہے جو آخرت کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے ۔

یہ Chances اور Choices آپ لوگوں کے اپنے ہوئے ہیں ۔

فلاح کے لیے کہیں بھی رکاوٹ نہیں ہے ، کوئی شے رکاوٹ نہیں ہے ۔

یہ جو آپ سمجھ رہے ہیں یہ یہاں کی ، دنیا کی رکاوٹیں ہیں اور اس کا تعلق اصل بات سے نہیں ہے ۔

یہ تو آپ کے اپنے پہناوے ہیں ،

یہ کہ کہاں بیٹھو اور کیا کھاؤ ، کیا کرو اور کیا نہ کرو ۔

جس طرح ایک سفر ہو اور آپ گاڑی خریدتے جاؤ ، Ultimate انجام تو یہ ہے

کہ سفر کا End ہو جائے گا ۔

آخر مسجد جاؤگے ۔

کیا اللہ نے کہا

کہ میں تمہیں انصاف کر کے دوں گا

میں تمہیں اس کائنات کو برابر پیدا کر دوں گا ۔

وہ تو آسمان کو بنانے والا ہے ، زمین کو بنانے والا ہے ، رفعتوں کو بنانے والا ہے ، پستیوں کو بنانے والا ہے ،

دن کے ساتھ رات بنانے والا ہے ،

اُس نے کب کہا ہے

کہ میں برابری پیدا کروں گا ۔

“کہتا ہے

“” کہ میں تو Variety اور تضادات کا مالک ہوں ۔”

جہاں اتنا بڑا سورج پیدا کیا

وہاں ایک ذرے کو ایٹم کو پیدا کر دیا ۔

کہتا ہے

کہ کیا تم نے دیکھا ہے میری کائنات کو ، یہ پہاڑ ہیں

اور یہ ساتھ ہی دریا ہے ۔

اب اندازہ لگاؤ

، پہاڑ اور دریا ، ایک بلند ہے

اور دوسرا بہتا ہوا چلا جا رہا ہے ،

بادل رواں دواں ہیں ،

زمین بے چاری پست ہے ،

ہموار ہے ۔

“”اُس نے آپ کو برابری کا تو کہا ہی نہیں ہے “”

سوال:-

دراصل ہم لوگ دنیاوی کامیابی اور ناکامی کو خوش نصیبی اور بدنصیبی سمجھتے ہیں ۔

جواب:-

*دنیاوی کامیابی کے لحاظ سے خوش نصیبی اور بد نصیبی تو آپ کا شعبہ ہے ۔

“””” اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔  “”””

” اگر ایک آدمی دنیاوی طور خوش نصیب ہے

” اور انجام میں بدنصیب ہے

“تو اس سے میرا کیا تعلق ہے ۔

”    یہ تو آپ کے اپنے حاصل ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”

(گفتگو والیم نمبر 29 ………… صفحہ نمبر 107 ، 108)

سرکار امام حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

Loading