5 بیج جو روزانہ ضرور کھانے چاہئیں
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )بیج بہت سے صحت فوائد کا ایک مجموعہ ہوتے ہیں ۔، بیجوں میں بہت سے مونو اور پولی سیچوریٹڈ فیٹس موجود ہوتے ہیں جو آپ کی صحت کے لیے بہترین ہوتے ہیں ۔ لیکن ان کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے آپ ان کے فوائد سے انجان رہتے ہیں ۔ یہ ہماری روز مرہ کی غذا کا اہم حصہ ہیں جو ہمیں صحت فراہم کرتے ہیں ۔ انہیں غذا میں شامل کرنا بہت اہم ہے تاکہ ہماری انرجی کی روزانہ کی ضرورت پوری ہوسکے ۔ یہاں ہم آپ کو چند بیجوں کے حیران کن فوائد سے آگاہ کریں گے تاکہ آپ بھی اں سے فائدہ اُٹھا سکیں ۔
السی کے بیج-.-
السی کے بیج میں بہت ہی اہم اجزاء جیسے اومیگا تھری ، فیٹی ایسڈز، وٹامن بی 1موجود ہیں ساتھی ہی اس میں میگنیشیم، زنک اور کاپر کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے ۔ دو کھانے کے چمچ السی کے بیج میں 6گرام فائبر اور 4گرام پروٹین ہوتا ہے جو آپ کی روزانہ نیند کے لیے بہت ضروری ہے ۔
تخم بالنگا :-
تخم بالنگا میں پروٹین ، کیلشیم، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ، میگنیشیماور solubleفائبر ہیں جو کہ انہیں ایک nutrient power houseبناتے ہیں ۔ یہ وزن کم کرنے میں مدد کرتے ہیں ، Vegetarianخواتین و حضرات کے لیے یہ ایک تحفے سے کم نہیں ۔ یہ دل کے لیے بہت اچھے ہیں ۔
سورج مکھی کے بیج :-
سورج مکھی کے بیج بہت ہی فائدہ مند ہیں ۔ یہ آسانی سے ہضم ہوتے ہیں کیونکہ ان میں فائبر ہوتا ہے جو معدے کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے ۔ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن ای کی ایک وافر مقدار ہوتی ہے ۔ انہیں سلاد میں شامل کرکے ضرور کھائیں ۔
کدو کے بیج :-
دنیا میں کھائے جانے والے بیجوں میں سب سے زیادہ کدو کے بیج کھائے جاتے ہیں ۔ ان میں میگنیشیم ، زنک ، فاسفورس اور وٹامن ای کی ایک وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو انہیں ایک پاور ہاؤس آف انرجی بناتی ہے ۔ یہ کینسر ہونے کی علامات کو دور کرتے ہیں ۔
خشخاش کے بیج :-
ایک اونس خشخاش میں 5گرام پروٹین اور 6گرام فائبر موجود ہوتا ہے ۔ خشخاش میں کیلشیم اور آئرن بھی موجود ہے جو کہ ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہے۔ خشخاش کے بیج کو عام طور پر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ کھانوں میں اچھا Flavorبھی پیدا کرتے ہیں۔