آئرلینڈ ، النور مسجد ماہ صیام کے دوسرے جمعہ کی ادائیگی، مختلف ممالک کے خواتین و حضرات اور بچوں کی بھر پور شرکت ۔
لمرک آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ) آئرلینڈ کی النور مسجد نے فرزندان اسلام نے رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ نہایت عقیدت و احترام سے ادا کیا مختلف قومیتوں اور مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے اتحاد امت کی خوبصورت مثال پیش کی ۔
رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ رحمتوں مغفرت کے عشروں کے درمیان ایک خاص فضیلت رکھتا ہے جس میں بخشش دعاؤں کی قبولیت اور رزق میں برکت کے خصوصی مواقع ہوتے ہیں انہی رحمت و بخشش کے لمحات کو سمیٹنے کے لیے لمرک کی النور مسجد میں فرزندان اسلام نے رمضان المبارک کا دوسرا جمعہ نہایت عقیدت و احترام سے ادا کیا ۔
مختلف قومیتوں اور مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے کے باوجود مسلم کمیونٹی کے خواتین و حضرات بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے باہمی پیار و محبت ۔ اتحاد و بھائی چارے اور اتحاد امت کی عملی تصویر پیش کی النور مسجد کے امام و خطیب شیخ عیسیٰ نے خطبہ جمعہ میں رمضان کے پیغام تقویٰ ۔ صبر اور انسانیت کی خدمت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ماہ مقدس ہمارے لیے یہی پیغام لاتا ہے کہ ہم جہاں بھی ہوں جس حالت میں بھی ہوں ایک دوسرے کے لیے رحمت و شفقت کا پیکر بن جائیں دوسروں کی ضرورتوں کا بھی اسی طرح احساس کریں جس طرح اپنی ضرورتوں کو محسوس کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان مختصر ایام میں ہم کثرت سے تلاوت قران ۔نمازوں کی پابندی ۔صدقہ و خیرات اور دیگر زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کر کے قرب الہی حاصل کر سکتے ہیں ۔
آخر میں عالم اسلام کی خوشحالی انسانیت کی بھلائی فلسطین کشمیر سوڈان اور دیگر مسلمانوں کے لیے دعائیں بھی کی گئی ۔
![]()








