Daily Roshni News

آئرلینڈ کے معروف قانون دان سیاسی ۔ سماجی اور ہر دلعزیز شخصیت سولیسٹر چوہدری عمران خورشید کی طرف سےڈبلن کے نواب ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کی پروقار تقریب کا انعقاد

آئرلینڈ کے معروف قانون دان سیاسی ۔ سماجی اور ہر دلعزیز شخصیت سولیسٹر چوہدری عمران خورشید کی طرف سےڈبلن کے نواب ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کی پروقار تقریب کا انعقاد

 مختلف مذاہب کے قائدین اور پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت ۔

ڈبلن آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ ) آئرلینڈ کے معروف قانون دان ۔سیاسی سماجی اور ہر دلعزیز شخصیت سولیسٹر چوہدری  عمران خورشید کی طرف سے ڈبلن  کے نواب ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی سماجی مذہبی افراد  کے علاوہ مختلف مذاہب سے تعلق میں رکھنے  والی اہم شخصیات نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اس تقریب نے نہ صرف مذہبی ہم آہنگی بلکہ بین الثقافتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ایک روشن مثال پیش کی تقریب کا آغاز رفاق بھٹی نے تلاوت قرآن پاک اور شہزاد رانا نے نعت رسول مقبولؐ سے کیا جبکہ اس تقریب کی نظامت کے فرائض وسیم بٹ نے ادا کی ہے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان صرف عبادت کا مہینہ ہی نہیں بلکہ محبت برداشت اور انسانیت کا درس بھی دیتا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تقریب کا مقصد نہ صرف روزہ افطار کرنا تھا بلکہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ بھی دینا ہے جس سے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان فاصلے بھی کم ہوتے ہیں اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی اور دیگر مذاہب کے قائدین جن میں رمیش کمار ۔گرجیت سنگھ ۔ راجن چاندی ۔ پیر شیراز حسین قادری ۔ اسد علی ۔ آصف گورائیہ ۔ عمران چیمہ ۔محمد عباس اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے نہایت مثبت انداز میں کہا کہ آئرلینڈ جیسے کثیر الثقافت معاشرے میں اس نوعیت کی تقریبات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جس سے مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ایک ساتھ بیٹھ کر ایک دوسرے کی روایات کو سمجھنا ۔باہمی احترام اور رواداری کو مضبوط کرتا ہے کچھ نے کہا کہ ایسے پروگرامز معاشرے میں ہم آہنگی ۔امن اور بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور مختلف کمیونٹیز کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔

اس موقع پر ایک سکھ بھائی نے رمضان اور مسلمانوں کا احترام میں روزہ بھی رکھا اور سب کے ساتھ مل کر افطار بھی کیا ۔

میزبان سولیسٹر چوہدری   عمران خورشید نے اظہار تشکر کلمات ادا کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس تقریب کا مقصد روزہ افطار کرنے کے ساتھ ساتھ تمام کمیونٹیز کو ایک پلیٹ فارم تلے جمع کرنا بھی تھا انہوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان ہمیں صبر ۔برداشت اور باہمی محبت کا درس دیتا ہے ایسے اجتماعات نہ صرف کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کا بھی موقع فراہم کرتے ہیں انہوں نے اس بات کی طرف توجہ بھی دلائی کہ اسلام صرف امن محبت اور بھائی چارے کا دین ہے ۔

آخر میں مہمانوں کی تواضع روایتی پاکستانی اور مشرقی لذیذ کھانوں سے کی گئی اور حاضرین نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال بھی کیا

Loading