Daily Roshni News

آئینی ترامیم پر حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کی کمی ہے: طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر تحریک انصاف کے سوا تمام جماعتوں اور آزاد اراکین کا اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 طلال چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جے یو آئی ف کے بعد حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کی کمی رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے آف دی ریکارڈ ہم سے کہتے ہیں کہ یہ ترامیم ہونی چاہییں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن جو پی ٹی آئی کے جلسے میں ہوا وہ بھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ پارلیمان میں قانونسازی کیلئے حکومت کے نمبرز پورے ہیں۔

Loading