پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ الیکشن کا چاند ہمیں نظر نہیں آرہا، آئین میں تو نہیں لکھا کہ نواز شریف آئیں گے تو الیکشن ہوں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام’’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں‘‘ گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی بھی الیکشن پر شک ہے، الیکشن کا شیڈول اب تک نہیں آیا، ہم کہتے ہیں الیکشن شیڈول دیں تاکہ ہم الیکشن مہم شروع کریں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سلیکشن اب ملک میں چلنے والی نہیں، راہداری ضمانت شرجیل میمن کو بھی ملی تھی، ن لیگ کی حکومت میں شرجیل میمن کو ایف آئی اے جہاز سے لےگئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافیاں ہوئی ہیں، نواز شریف کو سزا ہوچکی ہے، آپ جیل سےگئے ہیں واپس جیل جانا پڑےگا۔