Daily Roshni News

آئی ایم ایف کی شرط، کیپٹو پاور پلانٹ پر لیوی عائد، بجلی سستی کرنے کی راہ ہموار

سلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پرعائدکیپٹو پاورلیوی سےبجلی سستی کرنےکی راہ ہموار ہوگئی۔

وفاقی حکومت نےکیپٹوپاور پلانٹس پرایک ہزار247  روپے فی ایم ایم بی ٹی یولیوی عائد کردی، لیوی کی رقم پاورسیکٹرکے تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کیلئے ٹیرف کم کرنے پراستعمال کی جائے گی۔

حکومت نے کیپٹوپاور لیوی کی رقم سے صارفین کو ماہانہ بنیادوں پربجلی کاریلیف دینےکامنصوبہ بنایا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے دسمبر2025 کےلیے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

حکومت نےآف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025کے تحت لیوی عائد کی،وفاقی کابینہ کی جانب سےکیپٹو پاورلیوی کاریلیف بجلی صارفین کومنتقل کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔

Loading