Daily Roshni News

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، ٹاپ 10 بیٹرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے  ٹیسٹ بیٹرزکی رینکنگ جاری کردی جس کے ٹاپ  ٹین میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ بیٹرز کی فہرست میں انگلینڈ کےجو روٹ سرفہرست ہیں،  بھارت کے ریشبھ پنت ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے  اور آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈ 3 درجے ترقی کےبعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجے تنزلی کے بعد 11 ویں نمبر  پر موجود ہیں جب کہ محمد رضوان3  درجے تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی  ٹیسٹ رینکنگ،  ٹاپ 10 بیٹرز میں  پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں

دوسری جانب آئی سی سی ٹیسٹ بولرز  رینکنگ  میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کی دوسری اورآسٹریلیا کے پٹ کمنز کی تیسری پوزیشن ہیں جب کہ  پاکستان کے نعمان علی کی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں  نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی  ٹیسٹ رینکنگ،  ٹاپ 10 بیٹرز میں  پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں

آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

Loading