Daily Roshni News

آج سے 30 مارچ کے دوران ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے 30 مارچ کے دوران  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیر اثر کراچی اور حیدرآباد میں 25 ،26 اور 28 ،29 مارچ کو بارش ہوسکتی ہے۔ سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور کشمور میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور خبیر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

سسٹم کے زیر اثر پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف شہروں میں بھی بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

Loading