آج کا موضوع “دو طرح کے”
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل )دو طرح کے گھر کبھی کامیاب نہیں ہوتے پہلے وہ جہاں ہر فیصلہ گھر کی عورتیں کرتی ہیں اور دوسرا وہ جہاں کسی بھی فیصلے میں عورت کا کوئی مشورہ کوئی رائے نہیں سنی جاتی۔۔۔
دو طرح کی عورتیں کبھی گھر نہیں بسا سکتیں ایک وہ جو سسرال کی ہر بات اپنی ماں اپنی سہیلی یا پھر اپنی پڑوسن کو بتاتی ہے۔۔۔دوسری وہ جو اپنے سسرال کی کوئی بھی بات کسی کو بھی نہیں بتاتی حتیٰ کہ ظلم و جبر تک ۔۔۔
دو طرح کے مرد قابل اعتبار نہیں ہوتے ایک وہ جو ہردوسری عورت سے متاثر ہوجاتے ہیں ایک وہ جو اپنے گھر کی عورت کے ہنر کو گھر کی مرغی دال برابر سمجھتے ہیں۔۔۔
دو طرح کی عورتیں قابل عزت نہیں ہوتیں ایک وہ جو اپنے ہی جیسی کسی عورت کے گھر کو توڑنے پر تل جائے ایک وہ جو سب پر اعتبار کرلے ماسوائے اپنے شوہر کے۔۔۔
دو طرح کے مرد حسین ہوتے ہیں ایک وہ جو بھری محفل میں بھی اپنی عورت کو محفوظ احساس فراہم کرے ایک وہ جو اپنی بیوی کی کامیابی کو خوش دلی سے قبول کرلے۔۔۔
دو طرح کی غلط فہمی کبھی سوچوں کے دامن سے نہیں اترتیں ایک وہ جو کسی نے کسی کی پیٹھ پیچھے ہمارے کانوں میں بھری ہو ایک وہ جو پاس بیٹھ کر سلجھائی ناگئی ہو۔۔۔
دو طرح کے لوگ آپ کو ہمیشہ یاد رہتے ہیں ایک وہ جنکو آپ یاد رکھنا چاہتے ہیں دوسرے وہ جن کو آپ بھولنا چاہتے ہوں۔۔۔۔
اور آخر میں دو طرح کے باذوق لوگ ہوتے ہیں ایک وہ جو پوری تحریر پڑھے بغیر سرخ دل کے ساتھ واہ واہ کردیتے ہیں ایک وہ جو لفظوں میں چھپے درد اور احساس کو حقیقی معنوں میں سمجھ کر لکھنے والے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔۔۔۔
آخری سطور کے لئیے ہلکی سے معذرت😀
کچھ برا لگا ہو تو پی جائیے گا بتا کر کچھ نی ملنا🤣