Daily Roshni News

آج کی بات۔۔۔تحریر۔۔۔خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ۔

آج کی بات

تحریر۔۔۔خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )مرنے کے بعد جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے ، ریزہ ریزہ ہونے یا بکھرنے کے بعد بھی روح ۔۔۔۔۔ جسم سے تعلق برقرار رکھتی ہے ۔۔۔ کیسے ؟

حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی رحمۃ اللہ علیہ کا قرآن کریم میں ابو الانبیاء حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام اور پرندوں کا ایک واقعہ کے بیان کردہ بنیادی نکات سے اس

بات کو سمجھا جا سکتا ہے ۔

اس قصے میں یقین کے اعلیٰ درجے کے اصول و حصول ہے ۔اس کے ساتھ آواز کے رموز بیان ہوئے ہیں ۔۔۔

بنیادی نکات سے پردہ اٹھایا جائے تو بات یہ ہے کہ ،،،،

*پہلا نکتہ ، انسیت اور مانوس آواز ہے ۔

*دوسرا نکتہ ، آواز میں زندگی ہے ۔

*تیسرا نکتہ ، حافظہ یا ریکارڈ ہے ۔ حافظے یا انسیت کی بنا پر آواز کی پہچان ہے ۔

*چوتھا نکتہ ، مادی جسم کی ثانویت ہے یعنی حرکت کا محرک مادی جسم نہیں ہے ۔

*پانچواں نکتہ یہ ہے کہ جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے ، ریزہ ریزہ ہونے یا بکھرنے کے بعد بھی روح ۔۔۔۔۔ جسم کے ساتھ تعلق برقرار رکھتی ہے ۔ یہ تعلق جسم کا شعور بنتا ہے اور ہر عالم میں جسم کے ساتھ رہتا ہے ۔

اسی شعور کی بنا پر پرندوں کے ٹکڑے اپنے باقی اعضاء سے ملے اور ایک قالب ہو کر دوبارہ پرندے بنے ۔۔۔

خواجہ شمس الدین عظیمی رحمۃ اللہ علیہ

موضوع ،،، آج کی بات

ماہنامہ قلندر شعور اکتوبر 2025

Loading