Daily Roshni News

آخر لیڈی ڈیانا میں ایسا کیا تھا؟

آخر لیڈی ڈیانا میں ایسا کیا تھا؟

 ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جو آج بھی اس پہ فلمیں اور کتابیں بنائی،لکھی جارہی ہیں؟اک نرسری سکول ٹیچر کیسے برطانیہ کی شہزادی بنی؟

لیڈی ڈیانا کی پیدائش یکم جولائی 1961 کو برطانوی میں ہوئی۔

جب وہ 17 سال کی تھی۔

  تو اپنی بہن کے ساتھ شہزادہ چارلس سے دعوت پہ ملی۔

 سادگی، نرم دلی اور بچوں سے محبت کرنے والی  ڈیانا پہ چارلس کا دل آگیا۔

چند سالوں میں یہ رشتہ مزید قربت اختیار کرتا گیا۔

صرف 20 سال کی عمر میں جب دنیا بھر میں شادی کی کوریج کی گی۔

ہر کسی نے اسے “ڈریم شادی” کہا۔

اتنے رچ رچائو اور بہترین انداز میں ہوئی تھی۔

پچیس فٹ لمبا گائون کروڑوں لوگوں نے دنیا بھر سے دیکھا اور پسند کیا۔

لوگوں کی شہزادی کہلائی جانے والی کو پہلے دن سے چند تکالیف کا سامنا ہوا۔

جس کا اظہار انہوں نے 1992ء کے بی بی سی کے انٹرویو میں بھی کیا:

“ہماری شادی میں دو نہیں تین لوگ تھے۔”

ہاں اسے رشتے کے درمیان “کسی تیسرے” کی موجودگی نے دکھ دیا تھا۔

دراصل شہزادہ شادی والے دن بھی اپنی ایکس کامیلا سے رابطہ میں تھا۔

★شادی والے دن بھی خفیہ کالز ہورہی تھیں۔

★گھڑ سواری کے بہانے کامیلا نے ملنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

★دونوں ایک دوسرے کو گفٹس بھی دیتے تھے۔

(جن پہ خاص کوڈز ہوتے تھے)

؀ تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا

نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا

(داغؔ دہلوی)

ایک دفعہ ڈیانا کا کامیلا سے سامنا ہوا۔

تو وہ کہنے لگی:

“مجھے علم ہے کہ آپ شہزادے سے محبت کرتی ہیں۔

 اور وہ بھی آپ سے محبت کرتا ہے۔

میں یہ جاننا چاہتی ہوں کہ آخر یہ رشتہ کب تک چلے گا؟”

کہا جاتا ہے کہ شہزادی اپنی سادگی کی بدولت دنیا بھر میں پسند کی جاتی تھی۔

★کبھی وہ اپنے بچوں کو خود سکول سے پک کرنے جاتی۔

★کبھی وہ سکول میں کھیلوں کے مقابلے میں خود بھی بھاگتی تھی۔

لوگوں کی بے پناہ محبت نے اس کی پرائیوسی کو کافی خراب کیا۔

بالی ووڈ کے پیڈ پاپارازی کی بجائے اصل فوٹوگرافر اس کو تلاش کرتے رہتے۔

اک جھلک اگر کہیں سے مل جائے۔

 تو وہ میگزین دھڑا دھڑسولڈ آئوٹ ہوجاتا تھا۔

پھر 1989ء کی ایک ٹیپ کال پبلک ہوئی۔

جس میں شہزادہ اپنی ایکس کے ساتھ رومانوی باتیں کرتا ہوا پایاگیا۔

؀ جس طرح ترک تعلق پہ ہے اصرار اب کے

ایسی شدت تو مرے عہدِ وفا میں بھی نہ تھی

اور یہ کال ہی ڈیانا اور شہزادے کے درمیان علیحدگی کی وجہ بنی۔

اور بعد میں طلاق بھی ہوگی۔

اپنے 1995ء کے انٹرویو میں اک جملہ جو بعد میں کافی مشہور بھی ہوا:

There were three of us in this marriage, so it was a bit crowded.”

ڈیانا کا دل کرچی کرچی ہوچکا تھا۔

 اور وہ زیادہ کھانا کھانے کی بیماری کا شکار ہوچکی تھی۔

وہ تنہائی پسند بنتی گی۔

مگر پاپارازیوں نے اسے آخر دم تک تنگ کیے رکھا۔

پھر ایک پاکستانی کی انٹری ہوئی۔

لندن کے ایک ہسپتال میں شہزادی کے ملاقات ڈاکٹر حسنات خان سے ہوئی۔

اسے یہ انسان کافی پسند آیا۔

اور وہ پیار سے Mr. Wonderful کہتی تھی۔

وہ پاکستان بھی گی۔

اور حسنات خان کی فیملی سے مل کر شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

مگر قسمت کی دیوی نے شہزادی کا دل ادھورا ہی رکھا ہوا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ ڈیانا نے یہاں تک کہا تھا:

“میں حسنات کی خاطر پاکستان بھی رہ سکتی ہوں۔

اگر وہ ہاں کہے تو میں سب کچھ چھوڑ دوں گی۔”

ممکنہ طور پہ غیر مسلم تھی۔

وہیں شاہی وقار اور فیملی سٹائل میں فرق کی وجہ سے یہ رشتہ نہ بن سکا۔

اگست 1997ء کو اک سرنگ کے اندر شہزادی کو حادثہ پیش آیا۔

اور دنیا بھر سے فینز نے دکھ کا اظہار کیا۔

میں نے جتنا ڈاکٹر حسنات پہ ریسرچ کی ہے۔

یہ بندہ فقید المثال عاشق ثابت ہوا ہے۔

(آئی وش محبت کے معاملہ میں سبھی کو ڈاکٹر حسنات سے سیکھنا چاہیے۔)

جہاں ڈیانا کا ایک ایک فوٹو لاکھوں میں بکتا تھا۔

وہیں حسنات خان نے اپنے ریلیشن شپ پہ اک لفظ بھی نہیں کہا۔

وہ خاموشی سے اپنی زندگی گزارنے کو پسندکرتے ہیں۔

اک طرف شہزادی کہا کرتی تھی:

He is too honorable to put me through that life. I respect him even more for it

دوسری طرف ڈاکٹر حسنات نے کہا تھا:

“Out of respect for her, I will not discuss our relationship in details.

؀ خاموش زندگی جو بسر کر رہے ہیں ہم

گہرے سمندروں میں سفر کر رہے ہیں ہم

م

رئیس امروہوی

ڈیانا کی زندگی پہ بننے والی چند مشہور فلمیں درج ذیل ہیں:

Spencer. 2021

Diana. 2021

The Princess. 2022

Becoming Princess Diana

Princess Diana’s Death: Mystery Solved

Princess Diana: A Life After Death

Princess Diana: Tragedy or Treason

The Crown

Diana (2013)

Spenser

آپ کے خیال میں ڈیانا، جو حسن، شہرت اور دولت میں مالا مال تھی۔

انسانیت سے بھرپور روح محبت کے معاملہ میں کیوں ادھوری رہی؟

شکریہ

بلال مختار

Loading