ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر اور سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی اپنی اہلیہ کے ہمراہ آجکل مراقبہ ہال آسٹریا کے کوآرڈینیٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی کی خصوصی دعوت پر آسٹریا کے نجی دورےپر ہیں۔ بروز منگل22اگست 2023کو جاوید عظیمی نے دورے کے میزبان ِ اول کے ہمراہ اسلامک سینٹر ویانا میں نماز ِ ظہر ادا کی اور بعدازاں شام کے وقت شہر کے دیگر مقامات کے علاوہ انتہائی اونچے مقامKALNBERGکا وزٹ کیا یہ وہ تاریخی مقام ہےجہاں عثمانیہ سلطنت کے سپاہی قتوحات کرتے ہوئے یہاں پہنچے مگر اس سے آگے نہیں بڑھ سکے اس مقام کی اونچائی کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ اگر نیچے گرم موسم ہو تو اس مقام پر پہنچ کر موسمی اثرات خنکی میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور اس مقام کی اونچائی کے باعث ویا نا شہر کا مکمل منظر دکھائی دیتا ہے۔ اور پھر رات کے اوقات میں روشنیوں کی وجہ سے یہ منظر انتہائی دلکش ہو جاتا ہے۔ آسٹریا کے مختلف شہروں سے اس جگمگاتے حسین منظر کا نظارا کرنے کے لئے خواتین و حضرات ذوق شوق سے KALNBERGکے مقام پر تشریف لاتے ہیں۔محمد جاوید عظیمی اور محمد آفتاب سیفی عظیمی نے بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اس پر فضا مقام کا وزٹ کیا اور اللہ تعالیٰ کی تخلیق اور اس کے دلکش منظر کو دیکھ کر رب ِ کائنات کی تخلیق پر سبحان اللہ کہتے رہے۔ بعد ازاں اسی خوبصورت مقام پر بیٹھ کر Coffeeاور دیگر میٹھے مشروبات سے لطف اندوز ہوئے جس سے منظر کی دلکشی میں مزید اضافہ ہو گیا۔