آسٹریا میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔
آسٹریا (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق ویانا) یورپ بھر کی طرح آسٹریا میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سنٹر ویانا میں منعقد ہوا جس میں مختلف مسلم ملکوں کے سفراء، اعلیٰ افسران اور یو این او سے وابستہ افراد اور مسلم کمیونٹی کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ویانا میں مسلم ملک ترکیہ ،بنگلادیش ،مراکش،بوسنیا و دیگر ملکوں کی مساجد اور مذہبی اداروں خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کی ویانا میں پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال، نور اسلامک سینٹر،اداراۃالمصطفی سنٹر ،پاک سینٹر مسجد المدینہ،منہاج القرآن سنٹر ،مسجد ابراہیم اور دعوت اسلامی کی مسجد فیضان مدینہ میں نمازِ عید الفطر کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔اس موقع پر اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ، فلسطین ، غزہ ،کشمیری عوام،ایران اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور پاک فوج کے شہداء کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ مختلف مساجد میں نمازِ عید الفطر کی جماعتیں دو سے تین ادا کی گئیں ۔نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے مل کر عید کی مبارکباد پیش کی۔
![]()






















