Daily Roshni News

*آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ*

*آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ*

(رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہزاروں افراد نے قابض اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کے خلاف ویانا شہر کی مرکزی شاہراہ پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔جس میں ہر رنگ ونسل کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔جو کہ اسرائیل کے خلاف ایک بہت بڑی ریلی تھی۔دارالحکومت ویانا میں فلک شگاف نعروں میں، فلسطین کو آزادی دو،نسل کشی بند کرو۔اسرائیل کا بائیکاٹ کرو۔ناحق ظلم وبریت کا بازار بند کرو۔ریلی کا آغاز مرکزی انڈر گروانڈ میٹرو کارلس پلس سے ہوا جو مرکزی شاہراہ سے گزرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاوس کے پاس سے گزرتی ہوئی وفاقی جمہوریہ صدر کے آفس کے سامنے ختم ہوئی۔جہاں مقررین نے اسرائیل کے بدترین ظلم وبریت کے خلاف احتجاج کیا اور اقوام عالم سے اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ اور دیگر پابندیاں لگانے کی اپیل کی۔

Loading