عصر حاضر کے صوفی بزرگ خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ نے
لاکھوں قلوب کو روحانی علوم کی روشنی سے منور کیا۔
آفتاب سیفی عظیمی کی اظہار تعزیت اور خراج عقیدت ۔۔!!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی )حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے وصال کی خبر انتہائی رنج و غم کا باعث ہے۔ وہ ایک عظیم روحانی پیشوا، بلند پایہ عالم، اور لاکھوں دلوں کو روشنی عطا کرنے والے مرشدِ کامل تھے۔ ان کی تعلیمات، تصانیف اور روحانی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور لوگوں کی راہنمائی کرتی رہیں گی۔
اللّٰہ پاک تمام عقیدت مندوں، اہلِ خانہ اور مریدین, اور فرزند ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی بھائی ،عارف عظیمی بھائی، قلندر بابا اولیاء رح کے فرزند شمشاد عظیمی صاحب ، روف عظیمی صاحب ،تمام ممالک مراقبہ ہال کے انچارج، پاکستان کے مختلف شہروں کے مراقبہ ہال کے انچارج، کوارڈینیٹر ،تمام سلسلہ عظیمیہ کے بہن بھائی اور خاص طور پر محمد علی شاہ عظیمی نگران مراقبہ ہال لندن 🇬🇧، حاجی جاوید عظیمی انچارج مراقبہ ہال ہالینڈ 🇾🇪 مراقبہ ہال ملتان پاکستان 🇵🇰کے انچارج جناب کنور طارق صاحب اور تمام کے اہل خانہ کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں آپ سب کے ساتھ ہوں اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفظ امان میں رکھیں اور صبر جمیل عطا فرمائے اللہ تعالیٰ ابا جی مرشد کریم خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے درجات بلند فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور ہمیں قلندر بابا اولیاء رح و مرشد خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور سلسلہ عظیمیہ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین ثمہ آمین
محمد آفتاب سیفی عظیمی کوارڈینیٹر مراقبہ ہال ویانا آسٹریا🇦🇹
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب ایک معروف روحانی اسکالر، صوفی بزرگ، اور سلسلۂ عظیمیہ کے سرپرست تھے۔ انہوں نے پوری زندگی روحانی علوم کے فروغ، تصوف کی تعلیمات، اور انسان کی باطنی ترقی کے لیے کام کیا۔
حضرت شمس الدین عظیمی کی خدمات:
🔹 روحانی علوم کے ماہر: مراقبہ، چکراز، اور روحانی توانائی جیسے موضوعات پر گہری تحقیق کی۔
🔹 ادبی خدمات: کئی کتابیں تصنیف کیں، جن میں تصوف، روحانی سائنس، اور انسانی نفسیات پر روشنی ڈالی گئی۔
🔹 مراقبہ ہالز کا قیام: پاکستان اور دنیا بھر میں مختلف مقامات پر مراقبہ سینٹرز قائم کیے۔
🔹 ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ: ایک مقبول جریدے کے چیف ایڈیٹر رہے، جہاں لوگوں کو روحانی اور باطنی ترقی کے حوالے سے راہنمائی دی جاتی تھی۔
🔹 تعلیماتِ سلسلۂ عظیمیہ: قلندر بابا اولیاء رحمہ اللہ کے فیض یافتہ تھے اور ان کی تعلیمات کو عام کیا۔
حضرت عظیمی صاحب کی روحانی اور فکری خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور ان کے فیوض و برکات کو جاری و ساری رکھے۔ آمین!
محمد آفتاب سیفی عظیمی کوارڈینیٹر مراقبہ ہال ویانا آسٹریا 🇵🇰🇦🇹💐🤲🌹♥️