Daily Roshni News

آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت ﷺ کا انعقاد ملتوی۔

آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت ﷺ25 اگست 2024

کا انعقاد باہمی مشاورت سے ملتوی ، مذکورہ

پروگرام جون 2025 میں منعقد کیا جائے گا ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ نمائندہ خصوصی۔۔۔عکاسی ۔۔۔میاں عمران) گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 27 جولائی 2024 کو آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعتﷺ کے انعقاد کے سلسلے میں تیسر ا مشاورتی اجلاس عظیمی ہاؤس دی ہیگ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے چوہدری اکرام الحق نے  کیاجبکہ میاں مظفر حسین  نے سیف الملوک کے اشعار اپنی مترنم آواز میں پیش کئے۔ سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران محمد جاوید عظیمی نے ذکر جہر اور روضہ رسولﷺ کا مراقبہ بھی کروایا۔

جاوید عظیمی نے شرکائے اجلاس کو متذکرہ نعتیہ مقابلہ کے سلسلے میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہی دیتےہوئے کہا کہ یورپین ممالک سے اس پروگرام میں شریک ہونے والے نعت حضرات کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے رابطہ کیا گیا تو اکثریت نے بتایا کہ اس وقت یورپ میں موسم گرما کی تعطیلات کا  سلسلہ چل رہا ہے اس لئے شرکت ناممکن ہوگئی ہے ۔ اجلاس کے شر کاء میاں عاصم محمود ،چوہدری محمد اقبال قاضیاں، میاں عمران، چوہدری محمد الیاس، میاں  آفتاب ، چوہدری سلیم ، میاں مظفر حسین ، جاوید بٹ پیارے اور چوہدری اکرام الحق نےبتائی گئیں تفصیلات سے اتفاق کیا

جس کے بعد جاوید عظیمی نےباضابطہ طور پر 25 اگست 2024 آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن  نعتﷺ کے پروگرام کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا، تاہم مزید بتایا کہ آپ تمام ساتھیوں کے تعاون سے انشاء اللہ اس پروگرام کا انعقاد آئندہ سال جون 2025 میں کیا جائے گا۔ بعد ازاں جاوید عظیمی نے شرکائے تقریب کا صمیم  قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سب کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ قبل ازیں شرکائے اجلاس کی تواضع شاہی مرغ چھولے ، زرده ، شیر خورمہ اور گرما گرم پاکستانی چائے سے کی گئی۔

Loading