ہالینڈ، آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز کی ٹیم
مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی ، مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود
اور بیورو چیف جاوید بٹ پیارا نے نماز عید کی رپورٹنگ کے بعد
اہل اسلام کو عید مبارکباد بھی پیش کی — !!
ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) آج بروز اتوار 30 مارچ 2025 کو پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد میں نماز الفطر ادا کی گئی ۔ اخبار ڈیلی روشنی نیوز کی ٹیم مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی ، مینیجنگ ایڈیٹر میاں عاصم اور بیورو چیف دی ہیگ جاوید بٹ پیارا نے نماز عید کی بڑی محنت شاقہ سے کو ریچ کے فرائض سر انجام دیئے ۔کو ریج کے بعد تینوں حضرات نے اہل اسلام اور بالخصوص اہل وطن کو صمیم قلب سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تمام انسانوں کی سلامتی و بقا کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ یاد رہے آنے والےدنوں میں کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں ادا
کی جانے والی نماز عید الفطر کی مکمل رپورٹنگ شائع کی جائے گی۔