آپریشن غضب للحق جاری: 331 کارندے ہلاک، متعدد افغان پوسٹیں تباہ، پاکستانی طیارہ گرنے کا افغانستان کا دعویٰ مسترد
پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )افغان طالبان کی 104 چیک پوسٹیں مکمل تباہ کی جا چکی ہیں اور 22 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے، افغانستان میں 37 مقامات کو فضا کے ذریعے مؤثر انداز سے نشانہ بنایا گیا، افغان فورسز کے 163 ٹینک اور آرمڈ گاڑیاں بھی تباہ کی جا چکی ہیں: عطا تارڑ
پاکستانی طیارہ گرنے کا افغانستان کا دعویٰ مسترد
ویب ڈیسک
پاکستان نے کہا ہےکہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کا طیارہ گرنے کا دعویٰ مکمل طور پر غلط ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ طالبان کی طرف سے پاکستانی طیارہ گرائےجانے کی بات جھوٹی اور بے بنیاد ہے، متعلقہ حکام سے تصدیق کی ہے ایسی کوئی بات نہیں۔
Saturday Feb 28 2026 | 11:02 AMپاک فضائیہ کی قندھار اور ننگر ہار میں کارروائیاں، افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز تباہ
ویب ڈیسک
اسکرین گریب
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور اور طاقتور جوابی کارروائیاں جاری ہیں، پاک فضائیہ نے قندھار میں فضائی حملے کےدوران افغان فوج کے ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کر دیا۔
اسکرین گریب
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ نےافغانستان کےصوبے ننگرہار کی مہمند دھارا بیس میں 2 اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
Saturday Feb 28 2026 | 09:42 AMافغانستان میں 33 مقامات کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، 331 طالبان ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو چکے: عطا تارڑ
ویب ڈیسک
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے افغان طالبان کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان فورسز کو ہونے والے نقصان کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی کارروائیوں میں اب تک 331 طالبان ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ افغان طالبان کی 104 چیک پوسٹیں مکمل تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ 22 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں 37 مقامات کو فضا کے ذریعے مؤثر انداز سے نشانہ بنایا گیا، افغان فورسز کے 163 ٹینک اور آرمڈ گاڑیاں بھی تباہ کی جا چکی ہیں۔
Saturday Feb 28 2026 | 08:43 AMپاکستانی فورسز نے ژوب اور میرانشاہ میں بھی افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں
ویب ڈیسک
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ژوب سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی طاہر پوسٹ کو تباہ کردیا جبکہ افغان طالبان کے جنڈوسر پوسٹ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے میرانشاہ کے قریب افغان طالبان کے پوسٹ ٹاور کو تباہ کر دیا، اعظم وارسک سیکٹر میں بھی افغان طالبان کی شاگاپوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
Saturday Feb 28 2026 | 07:22 AMامریکاکا طالبان رجیم کیخلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان
اسپانسرڈ پوسٹ
امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ امریکاافغان طالبان کےحملوں کےخلاف پاکستان کی حمایت کرتاہے۔
ایلیسن ہوکر نے کہا کہ ان کی پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں حالیہ کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا صورت حال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔ پاکستان کوطالبان کی جانب سے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔
Saturday Feb 28 2026 | 06:33 AMقلعہ سیف اللہ میں پاک فوج کی بروقت کارروائی، دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، متعدد دہشتگرد ہلاک
اسپانسرڈ پوسٹ
قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دہشتگردوں کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب پاک فوج نے پاک افغان سرحدپر غلام خان سیکٹر میں افغان پوسٹ کو بھی تباہ کردیا جس کے بعد غلام خان سیکٹر میں تباہ شدہ پوسٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔
![]()

